Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/8/2013
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے، الطاف حسین
حق پرستی کی تحریک کے شہداء ایم کیوایم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ایم کیوایم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی، جناب الطاف حسین 
آج بھی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم کے بارے میں کی جانے والی سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے خلاف شہداء کی عظیم قربانیاں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی، الطاف حسین 
جو تحریکیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں انہیں زمانہ بھول جاتا ہے اور ایسی تحریکیں حالات کے جبر کا شکار ہو کر ختم ہوجاتی ہیں، الطاف حسین 
ایم کیوایم کے تمام شہداء کو الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت اور سلام تحسین
یوم شہداء کے موقع پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا بیان
لندن۔۔۔8، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں ہزاروں شہداء کا لہو شامل ہے، ایم کیوایم شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیگی،حق پرستی کی تحریک کے شہداء نے جس مشن ، مقصد اورنظریئے کے حصول کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے وہ ایم کیوایم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور آج بھی ایم کیوایم کے بارے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے خلاف شہداء کی قربانیاں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی ۔’’یوم شہداء ‘‘ کے موقع پر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اور ملک بھر میں 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان کو شہید کردیا گیا ، سینکڑوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر عمر بھر کیلئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا ، گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے 35کارکنان آج تک لاپتہ ہیں اور آج بھی ایم کیوایم کے کارکنان اسیر ی کی کربناک زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو تحریکیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں انہیں زمانہ بھول جاتا ہے اور ایسی تحریکیں حالات کے جبر کا شکار ہوکر ختم ہوجاتی ہیں لیکن ایم کیوایم کی تاریخ گواہ ہے کہہ اس نے اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا اور آج ایم کیوایم جس مقام پر ہے وہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی راہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کی عظیم قربانیاں ہی حق پرستی کی تحریک کو منزل تک پہنچے کا راستہ دے رہی ہیں اور اس کی سمت کا تعین کرچکی ہے لہٰذا ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان تحریک کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اور انہیں کبھی فراموش نہ کریں۔ جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی راہ میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت اور سلام عقیدت بھی پیش کیا اور ان کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی خصوصی دعا بھی کی۔ 

9/28/2024 8:19:45 AM