Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 دسمبر ’’یومِ شہداء‘‘ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا


ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 دسمبر ’’یومِ شہداء‘‘ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
 Posted on: 12/9/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتمام 9 دسمبر ’’یومِ شہداء‘‘ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
اندرون سندھ، صوبہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات
قرآن و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں سائرہ خاتون، بیگم و فاروق احمد سمیت شہداء کی فیملیز کی شرکت 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں حق پرست شہداء کی مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
شہداء کے لواحقین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی یادگار شہدائے حق پر حاضریاں، پھولوں کے گہوارے چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی 
کراچی ۔۔۔9، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سالِ گذشتہ کی طرح امسال بھی 9دسمبر’’یومِ شہداء‘‘کے طورپرملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام اور پورے جوش وخروش سے منایا گیا اور اس سلسلے میں اندرون سندھ تمام زونل دفاتر،صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کامرکزی اجتماع عزیز آباد کے تاریخی جناح گراؤنڈ میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطا ف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون، شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے والدین بیگم وفاروق احمد،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت ،انجینئر ناصرجمال، اراکین رابطہ کمیٹی سینیٹر نسرین جلیل، کنورنوید جمیل، کنور خالد یونس، حیدرعباس رضوی ، عامر خان،سیدامین الحق،واسع جلیل،احمدسلیم صدیقی ،قاسم علی رضا، شاکرعلی،ڈاکٹرصغیراحمد ، اسلم آفریدی ،عادل خان،اشفاق منگی ، کیف الوریٰ، گلفراز خان خٹک ،آنسہ ممتاز انوار،حق پرست شہداء کی فیملیز،سوگواراہل خانہ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیو ایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردعوام نے ہزاروں کی تعدادمیں شرکت کی اورحق پرست شہداء کی ثابت قدمی ،تحریک کیلئے لازوال قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کیا۔یومِ شہداء کے موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عبدالحسیب نے خوش گوہی سے فاتحہ خوانی کرائی اور انتہائی خضوغ وخشوع کے ساتھ اجتماع دعاکرائی جس میں شہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی،سوگوارلواحقین کے صبر جمیل،اسیروں کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحاظت جلد واپسی،ایم کیوایم کی کامیابی، سازشوں کے خاتمے اورملک کی بقاء و سلامتی،دہشت گردی کے خاتمے سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور درازی عمرکیلئے دعائیں کی گئی۔ اس موقع پرشہداء کی فیملیز اور ایم کیوایم کے مختلف ونگیزاورشعبہ جات،سیکٹر و یونٹوں ذمہ  داران و کارکنان نے ’’یادگارشہدائے حق‘‘پرحاضری دی اورمختلف سائز و اقسام کے چھولوں پرمشتمل خصوصی گہوارے چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر یومِ شہداء کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں جناح گراؤنڈ کو پنڈال میں تبدیل کرکے اس میں یاد گار شہداء حق سے متصل اسٹیج بنایا گیا اسٹیج کے سامنے کی جانب شہداء کے لواحقین قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جہاں شہداء کے لواحقین اوران کی فیملیز،ایم کیو ایم کے ذمہ اران،کارکنان اورہمدردوں موجود تھے۔یومِ شہداء کے موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ہونیوالی قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں دانشور،تجزیہ نگار، پروفسیرز، ادیب، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، اساتذاہ کرام، فنکاروں، کھلاڑیوں، بزنس کمیونٹی سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ عظام، ذاکرین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادنے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جناح گراؤنڈ آنے والے راستوں کو ایم کیوایم کے پر چموں،قائدتحریک الطاف حسین کی تصویریں اوریومِ شہداء کے حوالے بینرز آویراں کیے گئے تھے ،جناح گراؤنڈ میں سفیداورسیاہ رنگ کی دیوارنماں قناتوں لگائے گئی تھیں جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے زبردست انتظامات دیکھنے میں آئے اورجناح آنیوالے راستوں پر واگ تھیروگیٹ نصب کئے گئے تھے جہاں ڈیوٹی پرمامورایم کیوایم کے کارکنان شرکاء کو پورے احترام کے ساتھ پنڈال میں چھوڑ رہے تھے۔یومِ شہداء کی تقریب میں ایم کیوایم ویب ٹی وی اورویڈیوسیکشن کی جانب سے خصوصی ڈرامہ ’’لہوبولے گا‘‘ بھی پیش کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے شہید کارکن فاروق کی المناک شہادت کی عکس بندی گئی تھیں۔ یوم شہداء کی تقریب باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا مولانا ناصر یامین نے قرآن پاک کی آیت کی تلاوت کی اوراس کا ترجمعہ بیان کیا۔ تقریب سے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ارکان رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی ، عامر خان ،اشفاق منگی،اسلم آفریدی اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی و زونل انچارج نور الدین جہانگیرکی ہمشیرہ محترمہ نائید بیگم نے بھی مختصراً خطاب کیا اور حق پرست شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازاں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون، ڈاکٹرعمران فاروق شہید کے والدین فاروق احمد اور رئیسہ فاروق ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست شہداء کے لواحقین ،بیواؤں،بچوں اور والدین سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے یادگار شہدائے حق پر حاضری دی ،یادگار پر پھولوں کے گہوارے چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جس کاسلسلہ کافی دیرجاری رہا۔کراچی کی طرح اندرون ،صوبہ پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر بھی یومِ شہداء‘‘کے موقع پرقرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کیے گئے جس میں ایم کیوایم کے مقامی ذمہ داران وکارکنان اورشہداء کی عزیزواقارب اورحق پرست عوام نے شرکت کی اور شہداء کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے صبرجمیل کیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔

9/28/2024 8:19:49 AM