Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
ڈاکٹر عمران فاروق شہید کے والد فاروق احمد کی علالت پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کے والد محمد فاروق احمد کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔
Read More    Posted on: 30 Mar 2015
قائد تحریک الطاف حسین لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد ہیں، قاسم علی رضا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کے شرانگیز بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں قاسم علی رضانے کہاکہ شیریں مزاری ، جناب الطاف حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاکر چاند پرتھوکنے کی کوشش نہ کررہی ہیں
Read More    Posted on: 30 Mar 2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حلقہ این اے 246سے کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیا
ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 ( فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد ) کے لئے ایم کیوایم کے سینئررہنمااوررابطہ کمیٹی کے رکن کنورنویدجمیل کواپناامیدوارنامزدکردیاہے ۔ اس بات کااعلان قائدتحریک جناب الطاف حسین نے آج لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں فیڈرل بی ایریااور لیاقت آبادسیکٹرزکے ذمہ داران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی نائن زیرو پر موجود گلگت بلتستان کی انتخابی منشور کمیٹی کے ارکان سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے نائن زیرو پر موجود گلگت بلتستان کی انتخابی منشور کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کر تے ہوئے درج ذیل نکات کو انتخابات کے لئے منشور کی بنیاد بنانے کی ضرورت پرزور دیااور حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیا جائے،گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ قرار دیا جائے 
وڈیو
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا یمن سے باحفاظت پاکستان پہنچنے والے محصورین کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال۔
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست اراکین قومی اسمبلی کا یمن سے باحفاظت پاکستان پہنچنے والے محصورین کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا ،بھول پیش کئے اور ہار پہنائے۔  استقبال کرنے والوں میں حق پرست ارکان میں ساجد احمد،ریحان ہاشمی،آصف حسنین اور شیخ صلاح الدین شامل تھے۔
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے کثرت رائے سے وسیم اختر کو انچارج منتخب کرلیا
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل(CEC)کے ارکان نے خفیہ رائے شماری کے ذریعہ سابق رکن قومی اسمبلی وسیم اخترکوکثرت رائے سے سی ای سی کا انچارج منتخب کرلیا ہے جبکہ ایم کیوایم کے سینئر رہنما طارق جاوید اور سید امین الحق رائے شماری کے نتیجے میں دوسرے اورتیسرے نمبر پر آئے 
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اورامیرجماعت اسلامی سیدسراج الحق کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اورجماعت اسلامی کے امیرسیدسراج الحق کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورپاکستان کے موجودہ حالات خصوصاً یمن اور سعودی عرب کے تنازعہ اور اس سے پیداہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگوہوئی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یمن اورسعودی عرب دونوں اسلامی ملک ہیں
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور جے یوآئی کے امیرمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اور جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانافضل الرحمن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورپاکستان کے موجودہ حالات خصوصاً یمن اور سعودی عرب کے تنازعہ اور اس سے پیداہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گفتگوکرتے ہوئے
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
ایم کیوایم ، امن پسند جماعت ہے جو تشدد اور دہشت گردی پر یقین نہیں رکھتی، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایک مرتبہ پھر واشگاف اور دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے ایم کیوایم میں زیروٹولیرنس ہے، ایم کیوایم ، امن پسند جماعت ہے جو تشدد اور دہشت گردی پر یقین نہیں رکھتی لہٰذ ا سماج دشمن سرگرمیوں ملوث افراد یاتو سماج دشمن حرکتیں چھوڑدیںیا پھر ایم کیوایم چھوڑ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سیکٹروں کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی موجود تھے ۔ 
Read More    Posted on: 29 Mar 2015
وزیراعظم محمدنوازشریف یمن ،سعودی عرب کے معاملے میں فوری طورپرآل پارٹیز کانفرنس طلب کریں۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے سینئراورتجربہ کارلیڈروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا ہم ماضی کے تلخ تجربات سے کچھ سبق حاصل کریں گے یا نہیں کریں گے؟ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ روس اور امریکہ کی سردجنگ کے دوران ہمارے بعض جید علمائے کرام اور چوٹی کے بعض سیاسی رہنماؤں نے عوام کو اسٹیبلشمنٹ کے طے شدہ منصوبے کے تحت کیا یہ نہیں بتایا تھا کہ روس لادین ملک ہے اور امریکہ اہل کتاب ہے لہٰذا ہمیں لادین کے مقابلے میں بحیثیت مسلمان امریکہ کا ساتھ دینا چاہیے ۔ بالآخر اس فیصلے کے جو نتائج آج کے دن تک ہمارے سامنے آئے ہیں ہم اس کا خراج آج ضرب عضب کی شکل میں بھی ادا کررہے ہیں
Read More    Posted on: 29 Mar 2015

Urdu News Archive