Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراسکے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مختلف سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے اوراس کے خلاف زہر اگلا جارہاہے۔ایم کیوایم کروڑوں عوام کی نمائندگی کرنے والی ایک سچی عوامی جماعت ہے ،اسے اوچھے ہتھکنڈوں اورزہریلے پروپیگنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورتنظیمی شعبہ جات کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے اجلاس میں موجودہ حالات کے مختلف پہلوؤں پرتفصیلی روشنی ڈالی
وڈیو
Read More    Posted on: 25 Mar 2015
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، حق پرست سینیٹر و صدر پنجاب ایم کیوایم میاں عتیق نے آج قومی اسمبلی کے دفتر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل ، حق پرست سینیٹر و صدر پنجاب ایم کیوایم میاں عتیق نے آج قومی اسمبلی کے دفتر میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات کی اورانہیں ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل اور کروڑوں عوام کے قائد جناب الطا ف حسین کے خلاف ہتک آمیز جملے اور الفاظ استعمال کئے جانے کے بیہودہ عمل سے آگاہ کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد نے وفاقی وزیر پرویز رشید کو بتایا کہ ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائل پر عوام و کارکنان میں شدید غم وغصہ کی کیفیت پائی جارہی ہے
Read More    Posted on: 25 Mar 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے زرد صحافت اور ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف آج اسلام آباد میں پیمرا کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے زرد صحافت اور ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف آج اسلام آباد میں پیمرا کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد ، راولپنڈی اور فیصل آباد کے ذمہ داران و کارکنان نے بھی شرکت کی
Read More    Posted on: 25 Mar 2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام 26مارچ بروز جمعرات دوپہر 2بجے فوارہ چوک پر ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل مورخہ26، مارچ 2015ء بروز جمعرات دوپہر دو بجے فوارہ چوک پر ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کے خلاف زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا ۔
Read More    Posted on: 25 Mar 2015
متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہرحق پرست اراکین سندھ اسمبلی کااحتجاجی مظاہرہ
ملک میں متعصب صحافت اورمتحدہ قومی موومنٹ کے میڈیاٹرائل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پارلیمانی لیڈرسیدسرداراحمد،رکن سندھ اسمبلی وسابق قائدحزب اختلاف فیصل سبزواری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے منگل کے روزسندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ سندھ اسمبلی کے باہرموجوداحتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پراردواورانگریزی میں’’متعصب صحافت۔۔۔نامنظور‘‘، ’’آزادی اظہاریاشتربے مہار‘‘ ، ’’صحافت کے تاجر۔۔۔اے آروائی‘‘،’’We Want Justice MQM‘‘،’’Liar Liar ARY Liar‘‘کے نعرے درج تھے۔

Read More    Posted on: 25 Mar 2015
قائد تحریک الطاف حسین کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیان پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیرمیں منعقدہ جلسہ عام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دھمکی دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کو کشمیری عوام سے زرہ برابر ہمدردی نہیں ہے اور وہ کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے بجائے لاکھوں کروڑوں عوام کے متفقہ قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں اور بزدلوں کی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے اور موضوع بدلنے کے بجائے کھل کر اس مسئلہ پر اپنا مؤقف بیان کریں۔
Read More    Posted on: 25 Mar 2015
سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیر پور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ اور اسکے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہونے والے افرادکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہا کیا ہے 

Read More    Posted on: 25 Mar 2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے چوہدری نثارعلی صاحب یا نہ کسی اورپرالزام لگایا اورنہ کبھی کسی کودھمکی دی، حیدرعباس رضوی
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پرکوئی الزام نہیں لگایا۔قائدتحریک الطاف حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک اینکرکاجواب دیتے ہوئے یہ کہاتھاکہ اگر اطلاع درست ہے توچوہدری نثار صاحب کیابلکہ ہرپاکستانی کایہ حق ہے کہ اس کے پاس کوئی ثبوت ہیں توضروربھیجیں
وڈیو
Read More    Posted on: 24 Mar 2015
رکاوٹیں ہٹانے کے الٹی میٹم کی مدت ختم ہونے کے باوجودر ینجرز نے نہ تو رکاوٹوں کو ختم کیا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین کا بیان
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں قوم کے ایک ایک فرد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز صوبہ سندھ میں رینجرز کے افسران اور جوانوں نے غریبوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے گھر پر
چھاپہ مارا تھا اور ڈیڑھ سو کے لگ بھگ محلے والوں اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔
English وڈیو
Read More    Posted on: 24 Mar 2015
ایم کیوایم میں جمہوری اصولوں کے تحت انتخابات کے ذریعہ ذمہ داران کا تعین کیاجاتا ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک لبرل ، روشن خیال اورجمہوریت پسند جماعت ہے جس میں جمہوری اصولوں کے تحت ہونے والے انتخابات کے ذریعہ ذمہ داران کا تعین کیاجاتا ہے ۔سینٹرل ایگزیکٹو کونسل دراصل ایم کیوایم کی پارلیمنٹ ہے اور پالیسی میکر باڈی ہے جس کے فرائض میں ایم کیوایم کے آئین کی تشکیل نو، آئین کی شقوں میں کمی بیشی کرنا ،باہمی مشاورت سے آئین کی شقوں میں ترمیم کرنا اور ضروری قانون سازی کرنابھی شامل ہے۔ انہوں نے سینٹرل ایگز یکٹو کونسل کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیرجانبدار مبصرین کی موجودگی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعہ سی ای سی کے آرگنائزر اورمرکزی ذمہ داران کا انتخاب کریں
English
Read More    Posted on: 24 Mar 2015

Urdu News Archive