Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دربارِ سلطانی کے گد ی نشین پیر کمال میاں سلطانی کی دعا


این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دربارِ سلطانی کے گد ی نشین پیر کمال میاں سلطانی کی دعا
 Posted on: 4/16/2015
این اے 246کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدوار کنور نوید جمیل کی ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دربارِ سلطانی کے گد ی نشین پیر کمال میاں سلطانی کی دعا 
پیر کمال میاں سلطانی نے حق پرست امیدوار کنور نوید ایڈووکیٹ کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیشگی مبارکباد دی 
کنور نوید جمیل کا پیر کمال میاں سلطانی سے دلی تشکر کااظہار ، حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی ، کنو رنوید جمیل کی بات چیت 
کراچی ۔۔۔16، اپریل 2015ء 
این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کنو رنوید جمیل ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز فیڈرل بی ایریا میں واقع دربارِ سلطانی میں گد ی نشین پیر کمال میاں سلطانی سے ملاقات کی اور ان سے این اے 246میں جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کی کامیابی کیلئے دعا کی درخواست کی ۔ اس موقع پر پیر صوفی عبد الوہاب سلطانی ، پرویز میاں سلطانی ، انتخاب سلطانی ، مریدین دربارکے علاوہ ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد اور اراکین بھی موجود تھے ۔ دربارِ سلطانی کے گدی نشین پیر کمال میاں سلطانی نے این اے 246کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد دی ۔ حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے دربار سلطانی کے گدی نشین پیر کمال میاں سلطانی سے دلی تشکر کااظہا رکیا اور کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق عوام کی بلا تفریق خدمت کو اپنا شعار بنا کر رکھوں گا اور حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جائے گی ۔ 

12/21/2024 10:08:39 AM