Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مطالبات غیر منطقی ہیں ، کنور نوید جمیل


این اے 246کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مطالبات غیر منطقی ہیں ، کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/15/2015
این اے 246کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مطالبات غیر منطقی ہیں ، کنور نوید جمیل
انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کو دعوت دی جائے تاکہ وہ ضمنی انتخابات کی شفافیت کا معیار دنیا کو بتا سکیں
جماعت اسلامی و پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 246میں اپنی ناکامی صاف نظر آ رہی ہے
اس قسم کے مطالبات سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی انتخابات کو متنازعہ بنا کر ناکامی کی ہرزہ سرائی سے بچنا چاہتے ہیں
حلقہ این اے 246کیلئے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل کی جناح گراؤنڈ میں اہم پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔15اپریل2015ء
ضمنی انتخابات برائے حلقہ این اے 246کیلئے نامزد حق پرست امیدوارکنور نوید جمیل نے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے ضمنی انتخابات کی پولنگ کیلئے کئیے جانے والے مطالبات کو غیر منطقی و غیر ضروری قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کو دعوت دی جائے تاکہ وہ بیرون ملک لوگوں کوبھی بتائیں کہ ان انتخابات کی شفافیت کا معیار کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اور حلقے کے عوام کی بڑی تعداد جناح گراؤنڈ میں موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے انتخابات کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر فوج اور رینجرز کی تعینانی کا مطالبہ کیا پھر انہوں نے پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عملے پر عدم اطمینان کا اظہار کرکے صوبے کے باہر سے لوگ منگانے کا مطالبہ کیا تھا اور آج انہوں نے پرنٹنگ پریس پر عدم اعتماد کا اظہار کرکے بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ بھی صوبے سے باہر کرانے کا مطالبہ کیا ہے جو ایک سوچے سمجھا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی و پاکستان تحریک انصاف کو صاف دکھائی دے رہا ہے کہ وہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی حلقہ ین اے 246میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے اس لئے وہ اس قسم کے مطالبات کرکے انتخابات کو متنازعہ بنا کر ناکامی کی ہرزہ سرائی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے ملکی و غیر ملکی مبصرین کی تعیناتی کا مطالبہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن برائے 2013ء میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر طالبان دہشت گردوں نے بم دھماکے کئے جس کے سبب ایم کیو ایم پورے کراچی میں انتخابی سرگرمیوں سے محروم رہی اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد کارکنان شہید و زخمی ہوئے تھے ۔لیکن اب طالبان کی سپورٹ نہ ہونے کے سبب پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کو این اے 246میں اپنی یقینی شکست نظر آرہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونیوالے کسی انتخابات اورگزشتہ جنرل الیکشن کے بعدپورے ملک میں 122ضمنی انتخابات ہوئے ہیں جس میں ایک انتخاب میں بھی بائیو میٹرک سسٹم استعمال نہیں کیا گیا لہٰذا ایم کیو ایم کو شدید خدشات ہیں کہ اس الیکشن کے موقع پر بائیو میٹر ک کی تنصیب قابل اطمینان نہیں ہو گی اور اگر مشین نے بروقت کسی نقص کااظہار کردیا تو اس سے تمام انتخاب مشکوک ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل موبائل سمز کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی میں لگائے گئے بائیو میٹر ک مشین نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت متعدد اراکین اسمبلی کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کی تھی لہٰذا الیکشن کمیشن کو بائیو میٹرک سسٹم کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی اور اقدامات کرنے چاہئے تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم سمجھتی ہے کہ رینجرز پر الیکشن شفاف بنانے کی جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے وہ اس کو احسن انداز میں پورا کریں گے اور جانبداری کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔


9/30/2024 4:30:02 PM