Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویو کو نشر کرنے پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی پر پیمرا کے خلاف ایم کیوایم کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ


قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویو کو نشر کرنے پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی پر پیمرا کے خلاف ایم کیوایم کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/21/2015
قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب اور انٹرویو کو نشر کرنے پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی پر پیمرا کے خلاف ایم کیوایم کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے کے شرکاء نے پیمرا کے خلاف پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے 
کراچی ۔۔۔21، اگست2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام آج کراچی پریس کلب کے باہر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے براہِ راست خطاب پر غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی اور ریکارڈ پروگرام کو ٹیلی ویژن پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’’حق پرستوں کے قائد کی زبان بندی نامنظور نامنظور ‘‘ ’’پیمرا کا جانبدارانہ فیصلہ نامنظور نامنظور ‘‘’’مائنس ون ۔نامنظور ‘‘’مہاجروں پر ظلم بند کرو ‘‘’’مہاجروں کا ماورائے عدالت قتل بند کرو ‘‘ ’’ رشیدگوڈیل پر قاتلانہ حملے کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ‘‘ اور دیگرنعرے اور مطالبات درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پرجوش انداز میں نعرہ الطاف جئے الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ، پیمرا مردہ باد ‘‘’’یہ پاور کس کی قائد کی ‘‘’’پیمرا کی پابندی نامنظور نامنظور ‘‘اور دیگر فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔ پریس کلب کے باہر لگائی گئی اسکرین پر انگریزی زبان میں STOP VIOLATION!FREEDOM OF SPEECHجبکہ اردو زبان میں اظہار رائے کا حق ۔۔ہر جگہ ۔۔ہر وقت جلی حروف میں تحریر تھا جبکہ اسٹیج کے دائیں جانب علامتی طور پر اظہار رائے کی آزادی کی پابندیوں کے مختلف سلوگن بنائے گئے تھے جن میں ایک شخص کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا ہے جبکہ ایک گول دائرے میں کراس کے نشان کے نیچے فریڈم آف اسپیچ تحریر تھا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی جن میں خواتین کی تعداد نمایاں تھیں اور ان کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیر قائم خانی ، امین الحق ، عارف خان ایڈووکیٹ ، محمد حسین ، کمال ملک ، عبد القادر خانزادہ ، گلفراز خٹک ، اسلم آفریدی ، اقبال مقدم ، مطیع الرحمن ،ریحانہ نسرین ،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی وصوبائی اسمبلی ،علماے کرام ،وکلاء ، سیاسی و سماجی رہنما سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے ۔ احتجاجی مظاہرے میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری شاہد غزالی نے اظہارارائے کی آزادی سلب کئے جانے پرایم کیوایم کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ۔احتجاجی مظاہرے سے اپنے خطاب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے یہ نعرے لگائے 
ایک ہی رہبر ایک ہی بات الطاف الطاف 
ایک ہی نعرہ ایک ہی بات الطاف الطاف 



10/1/2024 6:24:14 AM