Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منظم ومتحرک رہناہی تحریکوں کوبقاء وسلامتی کاضامن ہوتاہے،گلفرازخان خٹک


 Posted on: 8/20/2015
منظم ومتحرک رہناہی تحریکوں کوبقاء وسلامتی کاضامن ہوتاہے،گلفرازخان خٹک
قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق کام کوجاری رکھاجائیگا،محفوظ یارخان
متحدہ قومی مو ومنٹ لیگل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی گئی ہے،محفوظ یارخان کوصدرمنتخب کرلیاگیانئے ناموں کااعلان گلفرازخان خٹک نے کیا
تنظیم نوکے سلسلے میں لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی دفترمیں انتخابی تقریب منعقدکی گئی اوررابطہ کمیٹی کی نگرانی میں تنظیم نوکے لئے انتخابات کروائے گئے
کراچی:۔۔۔18؍اگست 2015ء 
متحدہ قومی مو ومنٹ لیگل ایڈکمیٹی کی تنظیم نوکردی گئی ہے ۔تنظیم نوکے سلسلے میں لیگل ایڈکمیٹی کے مرکزی دفترمیں انتخابی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان گلفرازخان خٹک اورمحترمہ ریحانہ نسرین سمیت متحدہ لائرزفورم اورلیگل ایڈکمیٹی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔تقریب میں تنظیم نوکے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے زیرنگرانی انتخابات بھی منعقدہوئے جس میں متحدہ لائرزفورم اورلیگل ایڈکمیٹی سے وابستہ وکلاء نے حصہ لیااوراپناووٹ کاسٹ کیا۔بعدازاں گلفرازخان خٹک اور محترمہ ریحانہ نسرین ایڈووکیٹ نے لیگل ایڈکمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کے ناموں کااعلان کیااورنومنتخب عہدیداران کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد دی ، اعلان کے مطابق محفوظ یارخان ایڈووکیٹ صدر،سینئرنائب صدرنعیم صدیقی ایڈووکیٹ،نائب صدروبیرسٹرمحمدعلی سیف،نگہت مرزاحناایڈووکیٹ،اقبال قادری ایڈووکیٹ، مقیم عالم ایڈووکیٹ،سیکریٹری جنرل احمدضمیرایڈووکیٹ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹریزسلمان مجاہدبلوچ ایڈووکیٹ،خضرعسکری زیدی ایڈووکیٹ،محمدجیوانی ایڈووکیٹ،خالدعمرایڈووکیٹ، عبدالمجیدکارروانی ایڈووکیٹ،مسعودزیدایڈووکیٹ،راؤشریف ایڈووکیٹ،نشرواشاعت لطیف الدین پاشا ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکریٹری نشرواشاعت محترمہ ثروت اسرارایڈووکیٹ ، خازن غلام دستگیرایڈووکیٹ،نائب خازن عاقل زیدی ایڈووکیٹ،آفس سیکریٹریزمحترمہ ناہیدایڈووکیٹ،آصف اقبال ایڈووکیٹ،ارشادبندھانی ایڈووکیٹ،جبکہ مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین میں پونجومل بھیل(عمرکوٹ)،محترمہ فرخندہ جبین ایڈووکیٹ،اظہرحسین ایڈووکیٹ،سرورحسین ایڈووکیٹ،قیصر عثمانی ایڈووکیٹ،اکرم قریشی ایڈووکیٹ،پرویز چغتائی ایڈووکیٹ،سعیداخترعباسی ایڈووکیٹ،آغاظافرایڈووکیٹ،شاہدخان نیازی ایڈووکیٹ،عمران مئیوایڈووکیٹ،منصورحسین ایڈووکیٹ،نعیم خانزادہ ایڈووکیٹ،اشعرقریشی ایڈووکیٹ، ایس ایم رحمت ایڈووکیٹ، جوہرعابدایڈووکیٹ،محترمہ عبادہ احسان ایڈووکیٹ،عبدالحق قریشی ایڈووکیٹ (حیدرآباد)اورعبدالقدیرچوہان ایڈووکیٹ (میرپورخاص) شامل ہیں۔اس موقع پرشرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے گلفرازخان خٹک نے کہاکہ منظم ومتحرک رہناہی تحریکوں کوبقاء وسلامتی کاضامن ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ لیگل ایڈکمیٹی شروع دن سے ہی قائدتحریک الطا ف حسین ہراول دستہ کاکرداراداکررہی ہے جوقائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کی روشنی میں تحریک کے ابتدائی ادوارسے ہی اسیر کارکنوں کو قانونی مددفراہم کرتی آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیگل ایڈنے 2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف بدترین آپریشن کے دوران بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ لیگل ایڈکمیٹی کے نومنتخب عہدیداران بھی تحریک کودرپیش قانونی چیلنجزاوراسیرکارکنان کے خلاف کیسوں کوختم کروانے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرینگے۔ تقریب سے لیگل ایڈووکیٹ کے نومنتخب صدرمحفوظ یارخان ایڈووکیٹ نے بھی اظہارخیال کیااورقائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام وکلاء برادری کاشکریہ اداکیا۔

10/1/2024 6:21:09 AM