متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی انچارج محمد نعیم صدیقی اوراراکین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام 6جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ ملک کی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وکلاء ملک کا ذمہ دار اور تعلیم یافتہ طبقہ ہے جو کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا علمبردار ہے