شیعہ سنی محافظ بن کر ایک دوسرے کی حفاظت کرنے کاعہدلیں،الطاف حسین
کراچی ۔۔۔6جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لئے 6جولائی کے جلسہ عام میں پنڈال میں موجودتمام سنی اورشیعہ حضرات سے ہاتھ اٹھاکرعہدلیااورکہاکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں بلکہ محافظ بنیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ شیعہ سنی فسادات کوختم کرانے میں میری زندگی کے پیتس سال لگ گئے ،میںآج ایک بارپھرجلسہ گاہ میں موجودشیعہ اورسنی بھائیوں سے کہتاہوں کہ وہ ہاتھ کھڑاکرکے عہدکریں کہ وہ کسی بھی صورت آپس میں نہیں لڑیں گے اورایک دوسرے کے محافظ بن کرحفاظت کرینگے۔اس موقع پرتمام شرکاء نے ہاتھ فضاء میں بلندکرکے جناب الطاف حسین سے عہدکیاکہ وہ بھائیوں کی طرح رہیں گے اورایک دوسرے کاخیال اورمحافظ بن کرحفاظت کریں گے۔