Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے رمضان المبارک کے مہینے میں تاریخی جلسہ منعقد کرکے سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔الطاف حسین


ایم کیوایم نے رمضان المبارک کے مہینے میں تاریخی جلسہ منعقد کرکے سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 7/7/2014 1
ایم کیوایم نے رمضان المبارک کے مہینے میں تاریخی جلسہ منعقد کرکے سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔الطاف حسین
تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان زبردست شاباش اورخراج تحسین کے مستحق ہیں
بعض لوگوں کا خیال تھاکہ رمضان المبارک میں جلسہ ناممکن ہوگالیکن ایم کیوایم کے جانثارکارکنوں نے اس ناممکن کوممکن کردکھایا
نائن زیروپر رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی ،دیگرتنظیمی شعبہ جات اور ارکان اسمبلی سے گفتگو
تاریخی جلسہ میں حاظرین کیلئے افطار کے مثالی انتظامات کرنے پرایم کیوایم کی انتظامی کمیٹیوں کے ارکان کوقائدتحریک الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین اور شاباش
جلسہ عام کی کارروائی پوری دنیامیں براہ راست نشرکرنے پر ایم کیوایم کی ویب ٹی وی کی ٹیم کوقائدتحریک الطاف حسین کی
خصوصی شاباش اوردعائیں
لندن ۔۔۔7 جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے رمضان المبارک کے مہینے میں مختصروقت میں تاریخی اور شاندار جلسہ منعقد کرکے پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کی ہے جس پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان زبردست شاباش اورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی ،دیگرتنظیمی شعبہ جات اور ارکان اسمبلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض لوگوں کاخیال تھاکہ رمضان المبارک میں جلسہ کرنابہت مشکل بلکہ ناممکن ہوگالیکن ایم کیوایم کے جانثارکارکنوں نے دن رات محنت وجانفشانی سے کام کرکے اس ناممکن کوممکن کردکھایاجس پرمیں ایم کیو ایم کے تمام یونٹوں، سیکٹروں زونوں،رابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی،سندھ تنظیمی کمیٹی،تمام تنظیمی شعبوں کے ذمہ داروں،جلسہ کے انتظامات کیلئے بنائی گئی تمام کمیٹیوں کے ارکان، خواتین ،بزرگوں اور ایک ایک کارکن کو دل کی گہرائی سے سلام تحسین پیش کرتاہوں ۔ انہوں نے اتنے بڑے جلسہ میں حاظرین کیلئے افطار کے بہترین اورمثالی انتظامات کرنے پر انتظامی کمیٹیوں کے ارکان کو زبردست خراج تحسین اور شاباش پیش کی ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہم پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے حصول اورانصاف کانظام قائم کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں ، اللہ تعالیٰ ہمیں اس جدوجہدمیں کامیاب کرے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ویب ٹی وی، سائبر ڈپارٹمنٹ، وڈیوکمیٹی، فوٹوگرافک کمیٹی، نیوزکمیٹی ،سوشل میڈیا اورشعبہ اطلاعات کی تمام ذیلی کمیٹیوں کے ارکان سے گفتگو کرکے انہیں بھی جلسہ عام کے سلسلے میں ان کی شاندار خدمات پرانہیں فرداًفرداً شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ویب ٹی وی کے ذریعے جلسہ عام کی کارروائی پوری دنیامیں براہ راست نشر کرنے پر ایم کیوایم کی ویب ٹی وی کی ٹیم کوخصوصی شاباش پیش کی ۔انہوں نے تمام ارکان سے کہاکہ میں آپ کیلئے دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ہنر اور صلاحیتوں میں اضافہ فرمائے،آپ کوزندگی میں مزیدترقی وخوشحالی عطاکرے اورآپ کوحرص ولالچ اوراناپرستی کی بیماریوں اورہرقسم کی برائیوں سے دور رکھے ۔


12/12/2024 8:42:33 PM