Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے جلسہ عام کا اسٹیج پاکستان اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا مظہر دکھائی دیا


 Posted on: 7/6/2014 1
ایم کیوایم کے جلسہ عام کا اسٹیج پاکستان اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا مظہر دکھائی دیا 
اسٹیج پر آپریشن ضرب عضب ، ایک قوم اور ایک مشن کے تصور کو اجاگر کیا گیا 
سبز رنگ سے مزین اسٹیج حقیقی طور پر پاکستانی پرچم میں تبدیل دیکھائی دیا 
کراچی ۔۔۔6، جولائی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہا ریکجہتی کیلئے مزار قائد اعظم ؒ سے متصل جناح پارک میں ہونیوالے ملک کی تاریخ کے بڑے اور عظیم الشان جلسہ کا اسٹیج پاکستان اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا مظہر دکھائی دیا ۔ اسٹیج پاکستانی پرچم کے سبز رنگ سے نہ صرف مزین تھا بلکہ حقیقی طور پر سبز ہلالی پرچم میں تبدیل دکھائی دیا ۔ اسٹیج کے سامنے کے حصے پر اسٹیج کے برابر چوڑائی کا پاکستانی پرچم بنایا گیا تھا جبکہ اس پر آپریشن ضرب عضب اور ایک قوم اور ایک مشن کے تصور کو بھی اجاگر کیا گیا تھا ۔ اسٹیج کے دائیں جانب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور بائیں جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خوبصورت تصاویر بنائی گئی تھی ۔ اسٹیج 80فٹ لمبا ، 20فٹ اونچا اور 35فٹ چوڑا تھا جسے کنٹینروں کی مدد سے تیار کیا گیا تھا ۔ 



12/12/2024 10:36:47 PM