Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صنعتکار و تاجر شخصیات سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ فکر کے افراد کی ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے اظہار یکجہتی جلسہ کی فقید المثال کامیابی پر مبارکباد


سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صنعتکار و تاجر شخصیات سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ فکر کے افراد کی ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے اظہار یکجہتی جلسہ کی فقید المثال کامیابی پر مبارکباد
 Posted on: 7/7/2014 1
سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صنعتکار و تاجر شخصیات سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ فکر کے افراد کی ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والے اظہار یکجہتی جلسہ کی فقید المثال کامیابی پر مبارکباد
اظہار یکجہتی جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی پاکستان اور مسلح افواج کی فتح ہے
جناب الطاف حسین کے خطاب سے ملک بھر کے غریب ، مظلوم اور محروم عوام میں امید پیدا ہوئی ہے
ملک کی تاریخ کا سب سے بڑے یکجہتی مظاہرے سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو قوت اور توانائی فراہم کرکے ان کے حوصلوں کو بلند کیا گیا
جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی اور بہترین انتظامات پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موصول ہونے والے پیغامات
کراچی ۔۔۔7، جولائی 2014ء
سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، صنعتکار و تاجر شخصیات سمیت پاکستان اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی کو پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی فتح قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جلسہ سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب ملک بھر کے غریب ، مظلوم اور محروم عوام کیلئے امید کی واحد کرن ہے ۔ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی پر ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل ، فیس بک ، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات بہت بڑی تعداد میں موصول ہوئے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قائدانہ شخصیت کو ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے حواریوں نے ہمیشہ متاثر کیا اور طرح طرح کے الزامات لگائے لیکن آج ملک کی نازک ترین صورتحال میں جناب الطاف حسین ہی واحد لیڈر ہیں جو سب سے پہلے اور بڑھ چڑھ کر مسلح افواج کا دست و بازو بنے اورانہوں نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا یکجہتی کا مظاہرہ کرکے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو قوت اور توانائی فراہم کرکے ان کے حوصلوں کو بلند کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا یکجہتی مظاہرہ کرکے دہشت گردوں پر واضح کردیا ہے کہ وہ مسلح افواج کو تنہا نہ سمجھیں اور مسلح افواج کے ساتھ قوم کا ایک ایک فرد موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج سے ایم کیوایم کے اظہار یکجہتی جلسہ نے تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ایسا تاریخی اور منفرد سیاسی جلسہ جس میں ملک کی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی بھی موجود ہو اس اتحاد کا مظہر ہے جس کے ذریعے ملک میں غریب و متوسط طبقے کا انقلاب آئے گا اور ملک دہشت گردی کے عفریت سے ہمیشہ کیلئے پاک ہوجائے گا ۔ انہوں نے جلسہ عام کے انتظامات اور لاکھوں افراد کی افطاری کا بندوبست کو سراہا اور کہاکہ ایم کیوایم کے جلسے جتنے بڑے ہوں اس میں نظم و ضبط بھی اسی معیار کا ہوتا ہے ۔ انہوں نے جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اب عوامی انقلاب ملک میں وہی لائے گا جو حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کے نظریئے پر عمل پیرا ہو اور جناب الطاف حسین کی جدوجہد میں ہمیشہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی شامل رہی ہے اور اسی وجہ سے وہ ملک و قوم کو درپیش مشکلات اور مسائل کا ہزاروں میل دور بیٹھ کر نہ صرف حل پیش کرتے ہیں بلکہ ملک و قوم کے تحفظ اور مسلح افواج کیلئے اپنا ہرممکن تعاون فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں کامیابی ، ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے ، ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مسلح افواج کا ساتھ دینے سمیت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے تحفظ کیلئے خصوی دعائیں بھی کیں ۔

12/12/2024 9:57:10 PM