پاکستان با رکونسل، سندھ بار کونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران 6جولائی کو پاک فوج سے اظہا ریکجہتی کیلئے منعقد ہونے والے جلسہ میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ، ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین کی اپیل
ایم کیوایم کے زیراہتمام 6جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرے گا، انچارج و اراکین لیگل ایڈ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی۔۔۔۔03جولائی2014
متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی انچارج محمد نعیم صدیقی اوراراکین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے زیراہتمام 6جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والا جلسہ ملک کی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وکلاء ملک کا ذمہ دار اور تعلیم یافتہ طبقہ ہے جو کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کا علمبردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاک فوج کے جوان اور افسران پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور آئین پاکستان کی بقا کے لئے دہشت گردوں سے نبردآزماہیں اورملک کی وکلاء برادری کا ہمیشہ سے یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ملک پر آنے والے ہر نازک موڑ پر نہ صرف ڈٹی رہی بلکہ اپنے اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت 6جولائی کو جناح پار ک میں ہونے والے جلسہ عام میں وکالت کے معزز پیشے سے وابستہ افراد زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور مسلح افواج سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کریں ۔ ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے پاکستان بار کونسل ، سندھ بارکونسل اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بھی اپیل کی کہ وہ مسلح افواج سے اظہا ریکجہتی کیلئے ہونے والے ایم کیوایم کے تاریخ ساز جلسہ عام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔