پاکستان کی مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کے لیئے ایم کیوایم کے تحت منعقد عظیم الشان جلسہ عام کی بے مثال کا میابی ایم کیو ایم کینیڈاکی مبارکباد
ایم کیو ایم ،ا پاک افواج کی عظیم قربانیوں اور ہمت وحوصلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
افواج پاکستان ساتھ ہے ، ایم کیوایم کینیڈا آرگنائزر آصف قاضی
ٹورنٹو، 7،جولائی2014
ایم کیوایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ، جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن اور اراکین سینٹرل کمیٹی نے جناح پارک کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کئے جانے والے جلسہ کی فقیدالمثال کامیابی پر جناب الطاف حسین، تمام کارکنان اور محب وطن پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک کے دشمنوں کو کامیابی سے نیست ونابود کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج ،پاک سرزمین پر اٹھنے والے ہر فتنہ کاسر کچلنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگر جماعتوں کو بھی اپنے ذاتی اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی طرح بہادری سے مسلح افواج کے حوصلے بلند کرنے چاہیے اور ایک صفحہ پر اکھٹے ہوکر \"سب سے پہلے پاکستان \"کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاک افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملک کو دہشتگردی سے متعلق درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت پاک افواج کے شانہ بشانہ چلنے کے لیئے تیار ہے۔ دریں اثناء ایم کیوایم کینیڈا کے سوشل میڈیا ونگ نے کینیڈا بھر سے جناح پارک کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی جلسہ کی حمایت کی بلکہ سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کی قربانیوں اور اس سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حب الوطنی کے کردار کو اجاگر کیا ۔