Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹرمحمدعلی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ ہوگیا جہاں وہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے سوگوار لواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات کرے گا
Read More    Posted on: 16 Dec 2014
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پر افسوس ناک حملے کے نتیجے میں درجنوں پر ملک بھر میں ایم کیوا یم کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔ اس دوران خیبر پختونخوا، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ایم کیوایم کے ملک بھر میں موجود ذونوں ، ضلعی دفاتر ، سیکٹرز اور یونٹس پر تنظیمی سر گرمیاں معطل رکھی جائیں گی جبکہ ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروسمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ جبکہ آج لال قلعہ گراؤنڈ میں آج ہونے والے تعزیتی اجتماع میں بھی سانحہ میں شہید وزخمی ہونے والے معصوم بچوں ، اساتذہ کرام اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔
CowardTTP#


Read More    Posted on: 16 Dec 2014
متحد ہ قومی موومنٹ خیبر پختونخواکے صدر بریسٹر سیف کی پشاور میں نجی اسکول پر حملے میں معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس۔
متحد ہ قومی موومنٹ خیبر پختونخواکے صدر بریسٹر سیف کی پشاور میں نجی اسکول پر حملے میں معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس۔ ایم کیو ایم خیبر پختونخو ا کے کارکنان اور حق پرست عوام لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ کر خون کے عطیات دیں اور زخمیوں کی مدد کریں، بریسٹر سیف کی اپیل 
Read More    Posted on: 16 Dec 2014
کارکنان اور حق پرست عوام لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فوری خون کے عطیات دیں ، زخمیوں کی مدد کریں تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضایع سے بچایا جا سکے،جناب الطاف حسین کی اپیل
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پشاور میں نجی اسکول پر مسلح دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور واقعہ کے نتیجے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کرام سمیت متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے خیبر پختونخوا کے ذمہ داران ، کارکنان اور حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خون کی قلت کے پیش نظر اپنا اخلاقی فریضہ ادا کرتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فوری خون کے عطیات دیں اور زخمیوں کی مدد کریں تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کو ضا یع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ CowardTTP#


Read More    Posted on: 16 Dec 2014
سقوط ڈھاکہ ماضی کے نااہل حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا شاخسانہ تھا، جناب الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ ماضی کے نااہل حکمرانوں کی سنگین غلطیوں کا شاخسانہ تھا اور یوم سقوط ڈھاکہ کو ملک بھر میں ’’یوم ندامت ‘‘ کے طور پر منانا چاہئے ۔ 16، دسمبر1971ء یوم سقوط ڈھاکہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں بنگالی عوام کے ساتھ مسلسل کی جانے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے سبب ملک دولخت ہوا تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے
Read More    Posted on: 15 Dec 2014
رینجرز و پولیس کی جانب سے ایم کیوایم کارکنان ریحان اکرم، کامران شاہ، ریحان قریشی،ساجد، سہیل کی بلاجواز گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزاورپولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کامران شاہ ،ریحان قریشی،ساجد اورسہیل سمیت مرکزی شعبہ فیکس فائنڈنگ سیل کے رکن اور نارتھ ناظم آبادکے سابقہ سیکٹر انچارج ریحان اکرم کو بلاجواز گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ریحان اکرم ولدمرزا اکرام کورینجرزاہلکاروں نے اس وقت گرفتارکیاجب وہ ناظم آبادنمبر7میں عباسی شہیداسپتال سے متصل اپنی لیبارٹری ایم ایم ایس میں موجود تھے اوراپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے،جبکہ کامران شاہ ولدرفیع احمد اورریحان قریشی ولدخلیل قریشی کوسرجانی ،ساجدولدعبدالستارکولیاری اورسہیل ولداحمدعثمانی کوسوسائٹی کے علاقے سے گرفتارکیاگیاہے
English Viewers
Read More    Posted on: 15 Dec 2014
جناب الطاف حسین نے مظلوموں کے جائز حقوق کیلئے سیاسی جماعت کی داغ بیل ڈالی، فرخ اعظم
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ابراہیم حیدری میں ذمہ داران کی تربیتی نشست منعقد ہوئی جس میں کے ایم او سی کے انچا رج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ، سید احمد رضا و اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فر خ اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جو کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں 
Read More    Posted on: 15 Dec 2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام سانحہ قصبہ علیگڑھ اورسقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ14دسمبر قصبہ علیگڑھ اورسانحہ16دسمبرسقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی اورشہداء کوزبردست خراج عقیدت و سلام عقیدت پیش کیاجائیگا۔
Read More    Posted on: 15 Dec 2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا ،لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا
ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی یوم شہداء منایاگیا۔یوم شہداء کے سلسلے میں لندن کے مقامی ہال میں قرآن خوانی کااجتماع منعقدکیاگیا۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران،کارکنان، شعبہ خواتین کی ارکان اورلندن کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ، شیفیلڈ، پیٹربرا ،نوٹنگھم اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اورکشمیری نوجوانوں اوربزرگوں نے شرکت کی ۔
English Viewers
Read More    Posted on: 15 Dec 2014
نودسمبر یوم شہداء کے مو قع پر ایم کیوایم بیلجیئم کے زیرا ہتمام تحریکی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس کا انعقاد
9دسمبر یوم شہداء کے مو قع پر ایم کیوایم بیلجیئم کے زیرا ہتمام حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہداکے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں بیلجیئم ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

Read More    Posted on: 15 Dec 2014

Urdu News Archive