ایم کیوایم کے شہید کارکن سرفراز حسین کی تدفینوادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان کردی گئی
نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی،ایلڈرز ونگ کے ذمہ داران،کارکنان و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔یکم؍ فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شہید کارکن سرفراز حسین کی تدفین وادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان کردی گئی ۔ شہید کی نماز جنازہ انچولی میں واقع امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ، حق پرست ارکان اسمبلی اقبال قادری، محبوب عالم، محمد حسین ، سیف الدین خالد، مقامی سیکٹرز و یونٹس ، ایلڈرز ونگ کے کارکنان، ذمہ داران ، اہل علاقہ اور شہید کے اہل و عیال نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کے ذمہ داران نے شہید سرفراز حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا اور شہید کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔