کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس و تعزیت
لندن:۔۔ یکم فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم یونٹ 133نارتھ کراچی سیکٹر ایلڈرز ونگ کے کارکن حسن صدیق (اطہر مانی) ولد حسن محمد اظہر مانی ،یونٹ 7کے کارکن یوسف ولد حاجی فتح محمد ،ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کراچی لیاری سیکٹر کے کارکن طارق خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ طارق خان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)