Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کی تربیتی نشست کا اہتمام


متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کی تربیتی نشست کا اہتمام
 Posted on: 2/1/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کی تربیتی نشست کا اہتمام
کوئی بھی تحریک اس وقت جنم لیتی ہے جب ظلم و زیادتی کی انتہا ہوجائے، عارف خان ایڈوکیٹ، احمد سلیم صدیقی
کراچی۔۔۔یکم فروری 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اسلم آفریدی، عارف خان ایڈوکیٹ ،صدر صوبہ پنجاب میاں عتیق ،صدر خیبر پختون خواہ بیرسڑ محمد علی سیف ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی سا بق رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی بھی موجود تھے۔تربیتی نشست میں شریک ذمہ داران و کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اورکارکن احمد سلیم صدیقی نے کہاکہ کوئی بھی تحریک اس وقت جنم لیتی ہے جب ظلم و زیادتی کی انتہا ہوجائے اورنا انصافی عام ہوجائے اور یہی کچھ پاکستان کے کرپٹ سیاسی کلچر کا حصہ تھا کہ وڈیرے ، سرمایہ دار،اور مورثی سیاست کے علمبر دار اس ملک کے نظام مسلط تھے لیکن قائد تحریک جناب الطاف حسین نے تحریک کے آغاز کرکے پاکستان کے اس گلے سڑے نظام میں دراڈ ڈالی اور غریب ومتوسطہ طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے لوگوں کو ایوانوں میں بھیجا۔انہوں نے جو لوگ اجتماعی سوچ رکھتے ہیں اور اپنی آنے والی نسلوں اور بلاتفریق رنگ ونسل و مذہب قوم کے جائز حقوق کی دجدوجہد کر تے ہیں وہ تاریخ مین ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے جب تحریک کا آغاز کیا تھاتو نہ نا اس وقت وسائل تھے اور نہ ہی افرادی قوت تھی ،آج ہم تمام کارکنان کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کریں اور اپنے آپ کو ایک اچھا اور بہتر اخلاق اور ایم کیو ایم کاباکردار کارکن بنائیں جس کی لوگ مثالیں دیں۔، تربیتی نشست سے صدر صوبہ خبیر پختون خواہ بیرسٹر محمد علی سیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔


9/30/2024 10:22:05 AM