Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
جناب الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری ‘‘ کو مذہبی تہوار ویساکھی کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’ویساکھی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ویساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات لوگوں کے درمیان اعتدال پسندی ، ہم آہنگی ، پیار و محبت اور خلوص پر مشتمل تھی ۔ 
English
Read More    Posted on: 13 Apr 2015
الطاف حسین نے پاکستان کے استحصال زدہ عوام کو وہ شعور اور پہچان دی ہے۔ جنید فہمی،سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم امریکہ
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام باشعور ہیں وہ اپنے دشمنوں اور مخالفین کو اچھی طرح پہچانتے ہی نہیں بلکہ انکے شرمناک ماضی، انکی کراچی اور مہاجر دشمنی سے بھی مکمل واقفیت رکھتے ہیں۔ 
Read More    Posted on: 13 Apr 2015
آباد کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کھلی انتقامی کارروائی ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایسوسی ایشن آف بلڈراینڈڈیویلپرز( آباد ) کے سابق چیئرمین اورممتاز بزنس مین بابرچغتائی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اوراسے کھلی انتقامی کارروائی قراردیاہے 
English
Read More    Posted on: 13 Apr 2015
این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد
قومی اسمبلی کے حلقہ 246میں ضمنی انتخاب کیلئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدامیدوارکنورنویدجمیل کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی بلاک نمبر 12 یوسی پارک گلبرگ ، فیڈرل بی ایریابلاک 11قبائل کالونی،شمیم اپارٹمنٹ بلاک نمبر 10، فیڈرل بی ایریا گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، عزیز اسکوائر ،آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک بلاک نمبر 8عزیزآباداور انتخابی حلقے کے دیگر علاقوں میں بڑی کارنرمیٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 
Read More    Posted on: 13 Apr 2015
الطاف حسین نے تاریخی جدوجہد سے مہاجرقوم کو عزت ہمت، شعور اور سراٹھا کر جینے کا سلیقہ دیا ہےاظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی تاریخی جدوجہد میں مہاجرقوم کو نہ صرف عزت سے جینے کا سلیقہ دیا بلکہ انہیں ہمت،شعور ،اور حوصلہ بھی دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جماعت اسلامی، متعدد بار حکومتوں کے مزے لیتی رہی مگر اس نے کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے عوام خصوصاً مہاجر قوم کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے کچھ نہیں کیا انہیں نہ صرف تعصب کی نگاہ سے دیکھا بلکہ ان کے ساتھ غیرو ں جیسابرتاؤ بھی کیا۔ انہوں نے کہا اگر جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے عوام سے مخلص ہوتی اور ان کے حقو ق کیلئے جدوجہد کرتی تو آج جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرور ت پیش نہ آتی۔انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح سے واقف ہیں کہ تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر بھی جماعت اسلامی نے متار و ف کروایا اورمہاجر طلبہ تنظیم کو اسلحہ اورتشدد کے زریعے تعلیمی اداروں سے جبراً نکالا ۔ 
Read More    Posted on: 13 Apr 2015
قبائلیوں سے ایم کیوایم کا زندگی بھر کا تعلق ہے ،کنور نوید جمیل
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدامیدوارکنورنویدجمیل نے فیڈرل بی ایریابلاک 11قبائل کالونی،شمیم اپارٹمنٹ بلاک نمبر 10، علی آباد پارک بلاک نمبر 8عزیزآباد میں بڑی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں سے ایم کیوایم کازندگی بھرکاتعلق ہے ،ایم کیوایم قبائلی علاقوں کے لوگ کانہ صرف دل سے احترام کرتی ہے بلکہ ان کے دکھ دردمیں ہمیشہ شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں
تصاویر
Read More    Posted on: 12 Apr 2015
میں نے کراچی کے شہریوں کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکاشعوردیاہے اورانہیں سراٹھاکرجیناسکھایاہے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جولوگ کراچی کے شہریوں سے یہ سوال کررہے ہیں کہ انہوں نے باربارالطاف حسین کوووٹ دیے توانہیں کیاملا؟ ایسے لوگوں کیلئے میں یہی کہتاہوں کہ الطاف حسین اگرچہ کراچی کے شہریوں کودولت ،مکان یاجائیدادیں نہیں دے سکالیکن میں نے انہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکاشعوردیاہے اورانہیں سراٹھاکرجیناسکھایاہے۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں جمع ہونے والے عوام سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
English
Read More    Posted on: 12 Apr 2015
جماعت اسلامی کے قائدین کی ایم کیوایم کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر سے صاف ظاہرہے کہ وہ شرانگیزی پھیلانےکی کوشش کرر ہے ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق اورجماعت اسلامی کے دیگررہنماؤں کی جانب سے ایم کیوایم پرلگائے جانے الزامات اوراشتعال انگیزتقاریرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آج جماعت اسلامی کے قائدین نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے اپنے جلسہ عام میں اپنا پروگرام پیش کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف جواشتعال انگیزتقاریر کی ہیں اس سے صاف ظاہرہے کہ جماعت اسلامی اس حلقے میں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ فساداورشرانگیزی پھیلانے کی کوشش کررہی ہے
English
Read More    Posted on: 12 Apr 2015
کنورنویدجمیل اور سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے بین الاقوامی مذہبی اسکالروممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ واقع انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریامیں ملاقات کی
Read More    Posted on: 12 Apr 2015
جناب الطاف حسین کو اپنی ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ،کنور نویدجمیل
متحدہ قومی موومنٹ کے نامز د کردہ حق پرست امید وار برائے این اے 246کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ہم سب کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے لوگ ہیں ،ہم پر حملے کرکے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد نزد دہلی اسکول میں منعقدہ بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
وڈیو  
Read More    Posted on: 12 Apr 2015

Urdu News Archive