Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شدید گرمی کے سبب جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں سرد خانے میں رکھنے کابلامعاوضہ انتظام کیا گیا ہے


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شدید گرمی کے سبب جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں سرد خانے میں رکھنے کابلامعاوضہ انتظام کیا گیا ہے
 Posted on: 6/22/2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شدید گرمی کے سبب جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیں سرد خانے میں رکھنے کابلامعاوضہ انتظام کیا گیا ہے 
گرمی کے سبب جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں بلا معاوضہ رکھی جارہی ہیں، لواحقین سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا،ترجمان کے کے ایف
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خدمت خلق فاؤنڈیشن یو پی موڑ سردخانے میں121 ، اورنگی ٹاؤن میں 25، لانڈھی میں 37،ملیر میں 78جبکہ پی آئی بی کالونی میں سردخانے میں 40افراد کی لاشوں کو لایا گیا ہے،ترجمان کے کے ایف
میتوں کے کفن ، دفن اور لانے لیجانے کا انتظام کے کے ایف کی جانب سے کیاجارہاہے
شہریوں کو گرمی کے سبب پیدا ہونیوالی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کیلئے کے کے ایف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،کے کے ایف ترجمان
کراچی ۔۔۔22جون2015ء
ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 4روز سے ریکارڈ توڑ گرمی ے شہریوں کے تحفظ اور گرمی کے سبب جاں بحق ہونیوالے افراد کی میتیوں کو سردخانوں میں محفوظ رکھنے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا معاوضہ انتظا م کیا گیاہے،اس سلسلے میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے کفن ، دفن کے انتظام کے سلسلے میں لواحقین سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جارہاہے جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی میت بسوں اور ایمبولینس کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جارہاہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود کے کے ایف سردخانوں میں میتیں رکھی گئی ہیں جن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے یو پی موڑ پر قائم سردخانے میں 121افراد کی لاشیں ، اورنگی ٹاؤن سردخانے میں 25، لانڈھی میں 37،ملیر میں 78جبکہ پیر الہٰی بخش کالونی میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سردخانے میں 40افراد کی لاشوں کو لایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ شدید گرمی میں وبائی بیماریوں اور ڈی ہائیڈریشن سے شہریوں کو بچانے کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں اوآر ایس تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

10/1/2024 12:16:09 AM