Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرزنے کام شروع کردیا


قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرزنے کام شروع کردیا
 Posted on: 6/23/2015
قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرزنے کام شروع کردیا
ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کررہے ہیں
ہیٹ اسٹروک کے متاثرین فوری طبی امدا د کے لئے نزدیکی کے کے ایف ہیٹ اسٹروکس ریلیف سینٹر ز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے کے ایف
کراچی سمیت حیدر آباد کے مختلف مقامات پرہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں مریضوں کو طبی سہولیت فراہم کی جارہی ہیں
کراچی۔۔۔23جون۔2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کمپری ہینسو اسکول کے قریبCMAلان ، سرجانی ٹاؤن 4Kچورنگی کے قریب تاج محل بینکوئٹ ،روشن لان سرجانی،birde groomلان گلستان جوہر،بہارداآبادلان، نذرحسین میڈیکل کمپلیکس دستگیر،خور شید بیگم میڈیکل سینیٹر،پاک کالو نی ، خورشید بیگم ڈسپنری اورنگ آباد، خدا کی بستی اسپتال سرجانی میں ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرزنے کام شروع کر دیاہے۔جہاں ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر جلد ہی مزید ہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرز کے قائم کردئیے جائیں گے۔علاوہ ازیں حیدر آباد میں سات مختلف مقامات پرہیٹ اسٹروک ریلیف سینیٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں مریضوں کو طبی سہولیت فراہم کی جارہی ہیں اور عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جارہاہے۔ 
دریں اثناء ترجمان خدمت خلق فاؤنڈیشن نے عوا م کو مطلع کیا ہے کہ وہ بلا تعطل ہیٹ اسٹروک کے متاثرین فوری طبی امدا د کے لئے نزدیکی کے کے ایف ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر ز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید براں شہر بھر میں مختلف مقامات پر کے کے ایف کی ایمبولینسز میں بھی ہیٹ اسٹروک سے ممکنہ بچاؤ کے لئے منرل واٹر اور او آر ایس کی مفت فراہمی بھی جاری ہے۔
 

10/1/2024 12:18:26 AM