Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے ایم کیوایم کی جانب سے اے آر وائی چینل کے خلاف ’’ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سینٹرل‘‘ میں ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست دائر کردی
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مستعفی حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے اے آر وائی چینل کے خلاف ’’ڈسٹرکٹ کورٹ کراچی سینٹرل ‘‘ میں ہتک عزت کے دعویٰ کی درخواست دائر کردی ۔ہتک عزت کے دعویٰ میں بیس ارب روپے ہرجانہ ادائیگی کی درخواست کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ہتک عزت کا دعویٰ اے آر وائی چینل کے پروگرام کھر اسچ کے اینکر پرسنز مبشر لقمان اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
Read More    Posted on: 21 Sep 2015
آنے والی نسلوں کی بقاء وسلامتی اوران کے حقوق کے حصول کیلئے نظریاتی لباس پہننا ناگزیر ہے۔الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خلوص نیت کے ساتھ خلق خدا کی خدمت ، آنے والی نسلوں کی بقاء وسلامتی اوران کے جائز حقوق کے حصول کیلئے نظریاتی لباس پہننا ناگزیر ہے لہٰذا دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم تحریکی ذمہ داران اور کارکنان خودکو نظریاتی طورپر پختہ کریں اور تحریک کے فکروفلسفہ کے فروغ کیلئے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں۔
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز شاہ فیصل کو عطیہ کردی گئی
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز شاہ فیصل کو جدیدسہولیات سے آراستہ ایمبولینس عطیہ کردی گئی ہے ۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ نے ایمبولینس کی چابیاں اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کیں۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم، 
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز اور سادہ الباس اہلکاروں کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایم کیوایم خیبرپختونخوا کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زرین نصرت خیل ، ایم کیوایم نوابشاہ زون کے سیکٹر انچارج ڈاکٹر نعیم اور دیگر ذمہ داران وکارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ ادران وکارکنان کو چھاپے و گرفتاریو ں کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہرگز حق پرستی کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا ۔ 
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے،پاکستان سے ایم کیوایم کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک اہم پالیسی بیان میں واضح کیا ہے کہ ایم کیوایم کل بھی ایک محب وطن جماعت تھی اور آج بھی ہے اور پاکستان سے اس کی وابستگی غیرمشروط طورپر ہمیشہ جاری رہے گی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض میڈیارپورٹس اور اخباری اطلاعات میں ایم کیوایم سے وابستہ بعض افراد کے بھارت سے تعلقات کا تذکرہ کیاجارہاہے جن کی وضاحت ضروری ہے۔
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
بلدیاتی انتخابات میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنے حق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفس یا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں دوپہر3سے رات 8بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں ،
متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 2015ء کے سلسلے میں حق پرست پینل سے حصہ لینے کے اہل اور خواہش مند خواتین و حضرات اپنے علاقے کے حق پرست اراکین اسمبلی کے رابطہ آفس یا خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد نمبر8میں دوپہر 3بجے سے رات 8بجے کے دوران رابطہ کرسکتے ہیں ۔
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عبدالحسیب اورمطیع الرحمن نے ڈسٹرک ویسٹ ، محمدحسین اورزاہدمنصوری نے ڈسٹرکٹ ایسٹ اورعارف خان ایڈووکیٹ ،کورنگی ڈسٹرکٹ جبکہ امین الحق اورمحترمہ ریحانہ نسرین نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں حق پرست مستعفی اراکین اسمبلی کے دفاتر اور سیکٹر آفسز کا دورہ کیا اور بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاموں کاجائزہ لیااوران پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف کارکنان،ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
مسلح دہشت گردوں کی سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد نمبر 10میں سماء نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں میڈیا کی گاڑیوں ، صحافیوں اور عملے کو نشانہ بنانے کے واقعات آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہے ۔
Read More    Posted on: 20 Sep 2015
ایم کیوا یم کے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا الزام،عدالت نے سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کردی
متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں کٹوائی گئی ایف آئی آرز پر سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
Read More    Posted on: 19 Sep 2015
ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کی بلاجوازغیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے علاقائی ذمہ داران وکارکنان کوبلاجوازگرفتارکرنے اورانہیں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورذمہ اران وکارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی اور بلاجوازگرفتاریوں کو ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے جاری ریاستی ٹارگٹڈآپریشن کاحصہ قرار دیاہے۔
Read More    Posted on: 19 Sep 2015

Urdu News Archive