Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سادہ لباس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 کارکنان کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا


قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سادہ لباس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 کارکنان کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
 Posted on: 11/21/2015
قانون نافذ کرنے ولے ادارے اور سادہ لباس اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 کارکنان کو گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
گرفتارشدگان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد حق پرست کونسلر، یونٹ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان شامل ہیں
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے 17 کارکنان کی بلاجواز غیرقانونی گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حیدرآباد، میرپورخاص اور نوشہروفیروز میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی کے بعد ایم کیوایم مخالف قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں
ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کا نوٹس لیا جائے اور گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرکے ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی: ۔۔۔21نو مبر 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذکرنے والے ادارے اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارکرایم کیوایم کے 17 کارکنان کی بلاجوازغیرقانونی گرفتاری اورانہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ تمام گرفتارکارکنان کو فی الفوررہا کیاجائے اورایم کیوایم کودیوار سے لگانے کاعمل بند کیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایم کیوایم کونشانہ بنایا جارہاہے اوربے گناہ و معصوم کارکنان کوگرفتارکرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے بہیمانہ تشددکیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ حیدرآباد،میرپور خاص اورنوشہروفیروزمیں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی کے بعدایم کیوایم مخالف قوتیں شدیدبوکھلاہٹ کاشکارہیں اوراسی بوکھلاہٹ کاشکارہوکروہ معصوم وبے گناہ کارکنان کوگرفتار کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ رات قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ103-Bکے رکن شاہد،یونٹ103-B کے کارکن عبدالحلیم جعفری ، یونٹ108کے کارکنان شاہ زیب عالم ،پرویزعالم اور عبدالوقار کو ان کے گھروں سے گرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملیرسیکٹریونٹ97سے نامزدحق پرست کونسلر شاہداور 95 کے کارکنان راحیل اورشکیل کوان کے گھروں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے لائنزایریا سیکٹریونٹ 196 کے کارکن عابدعلی یونٹ52لائنزایریاسیکٹرکے کارکنان وقار،ندیم ،زاہد حسین، فیصل حنیف قریشی،آصف کوبھی ان کے گھروں سے گرفتار کرلیاہے جبکہ کورنگی سیکٹر یونٹ75کے رکن بابراورکارکن صادق کورینجرزاہلکاروں نے ان گھروں پر چھاپے مارکر گرفتارکر لیا ہے جبکہ سادہ لباس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن میں چھاپہ مارکریونٹ124کے کارکنان محمدرفیع اورفرحان کوگرفتارکرلیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے گرفتاریوں سے نہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیاجاسکا اور نہ ہی اب ایم کیوایم کوختم یاکارکنان میں خوف وہراس پیدا کیا جاسکتا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اوراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کانوٹس لیاجائے اورگرفتارشدگان کورہاکرکے ایم کیوایم کونشانہ بنانے کاعمل بند کیا جائے۔

10/1/2024 5:22:28 PM