Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا کہ الطاف حسین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، سلیم راجپوت


ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا کہ الطاف حسین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، سلیم راجپوت
 Posted on: 11/21/2015
ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا کہ الطاف حسین عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، سلیم راجپوت
ماضی حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے جس عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی، ہم نوشہروفیروز میں اسی تسلسل کو قائم رکھیں گے
نوشہروفیروز زون میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی کے موقع پر منعقدہ جشن فتح کے شرکاء سے گفتگو
نوشہرو فیروز ۔۔۔ 21 نومبر 2015ء
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے نامز بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی پر ایم کیو ایم نوشہروفیروز زون میں جشن فتح منایا گیا۔ جس میں نوشہرو فیروز کی مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے معززین ، نوجوان، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم نوشہروفیروز کے زونل انچارج سلیم راجپوت نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوم و محکوم عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں جس کا واضح ثبوت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے نامزرد حق پرست بلدیاتی امیدواران کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق پرستوں کی یہ کامیابی قائد تحریک کی لازوال جدوجہد اور تحریک کے شہداء کے مقدس لہو کے مرہون منت ہے اور جس سے ماضی میں قائد تحریک کی تعلیمات کے مطابق حق پرست بلدیاتی نمائندوں نے عوامی خدمت کی مثالیں قائم کی تھی اسی طرح ہمیں بھی نوشہروفیروز میں اس عوامی خدمت کے تسلسل کو قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہروفیروز کے عوام نے نامساعد حالات، مخالفین کی جانب ست دھونس، دھمکی اور تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود جس طرح ایم کیو ایم کے نامزد بلدیاتی امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے اس پر آپ زبردست شاباش کے مستحق ہیں۔ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی پر شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو مبارک باد پیش کی اور ان کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر شرکاء میں جناب الطاف حسین کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔  

12/21/2024 8:16:29 PM