Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پانچ دسمبرکوکراچی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے


پانچ دسمبرکوکراچی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے
 Posted on: 11/21/2015
پانچ دسمبرکوکراچی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے
وسیم اختر،آصف حسنین،عامرمعین پیرزادہ اورخالدافتخارنے لانڈھی کے علاقوں چھوٹی مارکیٹ،بی ون ایریا،بابرمارکیٹ اورلانڈھی نمبر6 کادورہ
دکانداروں اورخریداری میں مصروف عمل عوام سے فرداًفرداًملاقاتیں کیں
لانڈھی کے دکانداروں اورعوام کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی 
کراچی:۔۔۔21؍نومبر2015ء
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں5،دسمبرکوکراچی میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ زوروشورسے جاری ہے اوراس سلسلے میں جہاں انتخابی جلسوں،جلوسوں،ریلیوں کااہتمام کیاجارہاہے وہاں ایم کیوایم کے منتخب نمائندے اوردیگرذمہ داران مختلف مارکیٹوں،شاپنگ سینٹرزاوررہائشی علاقوں کادورہ کرکے عوام سے ملاقاتیں کررہے ہیں اوران سے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ہفتے کے روزسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اختراور منتخب نمائندوںآصف حسنین،عامرمعین پیرزادہ اورخالدافتخارنے لانڈھی کے مختلف علاقوں کالانڈھی نمبر1چھوٹی مارکیٹ،بی ون ایریا،بابرمارکیٹ اور لانڈھی نمبر6 کی مارکیٹ کاتفصیلی دورہ کیااورپبلک مقامات بس اسٹاپس،ہوٹل،پیٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشن،میڈیکل اسٹوز،موبائل شاپس اوردکانوں پرموجود کانداروں اور خریداری میں مصروف عوام سے فرداًفرداًملاقاتیں کیں اورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کاپیغام پہنچایااورہفتے کی شب لانڈھی میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پرایم کیوایم کے وفد نے دکانداروں اورعوام کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کے منشورسے مکمل آگاہی فراہم کی اوربتایاکہ ایم کیوایم بلاامتیازعوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی ایم کیوایم نصب العین ہے۔ انہوں نے ایم کیوایم کے قائدجنا ب الطاف حسین کی جانب سے نامزدحق پرست امیدواروں کاتعارف کرایااوران سے نامزدحق پرست امیدواروں کوکامیاب بنانے کی بھی درخواست کی۔اس موقع پردکانداروں اورعوام نے حق پرست نمائندوں کی آمدپرانہیں خوش آمدیدکہااورقائدتحریک الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدواروں کی مکمل حمایت کایقین دلایا۔

12/21/2024 8:15:31 PM