Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گیس کی لوڈشیڈنگ شہر سمیت ملک کی معاشی ، صنعتی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ترقی پر قدغن اور لاکھوں گھریلو صارفین کی پریشانیوں میں اضافے کا بد ترین عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


گیس کی لوڈشیڈنگ شہر سمیت ملک کی معاشی ، صنعتی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ترقی پر قدغن اور لاکھوں گھریلو صارفین کی پریشانیوں میں اضافے کا بد ترین عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/30/2013
گیس کی لوڈشیڈنگ شہر سمیت ملک کی معاشی ، صنعتی ، اقتصادی ، تجارتی ، کاروباری ترقی پر قدغن اور لاکھوں گھریلو صارفین کی پریشانیوں میں اضافے کا بد ترین عمل ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کئی روز سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ سے ہزاروں صنعتیں ، فیکٹریاں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے انتہائی منفی اثرات برآمد ہورہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حکومتی سطح پر گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خاتمے کیلئے کوئی مثبت اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
وزیراعظم اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سے شہر میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث صنعتی ، تجارتی ، معاشی ، اقتصادی تنزلی ، عوامی غم و غصہ اور مسائل میں بے پنہاں اضافے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے شہر سمیت ملک کی معاشی ، صنعتی ، اقتصادی ، کاروباری ترقی و خوشحالی پر قدغن اور گھریلو عوام کی پریشانیوں اور مشکلات میں اضافے کرنے کا بد ترین عمل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے جاری گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کی ہزاروں صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں جس سے ہر ذی شعور شخص اندازہ لگا سکتا ہے کہ گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے انتہائی منفی اثرات برآمد ہورہے ہیں تاہم اس کے باوجود حکومتی سطح پر اس ضمن میں کوئی ہنگامی اور مثبت نوعیت کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جو کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی سے نہ صرف گھریلو صارفین کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں بلکہ ان میں غم و غصہ اور تشویش کی لہر کا پایا جانا بھی فطری امر ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر سمیت ملک بھر کے عوام پہلے ہی بجلی ، پانی ، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ضافے اور قلت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور اب گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے سبب بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ، صنعتوں، فیکٹریوں اور کاروباری مراکز کی بندش نے ایسے مسائل او رپریشانیوں کو جنم دیدیا ہے جن کا اگر بروقت اور فی الفور سد باب نہ کیا گیا تو اس کے منفی نتائج سے حکومت سمیت کوئی بھی ادارہ اور شخصیت بری الذمہ نہیں ہوسکتی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کیا کہ شہر میں گیس کی بد ترین لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث صنعتی ، تجارتی ، معاشی ، اقتصادی تنزلی ، عوامی غم و غصہ اور مسائل میں بے پنہاں اضافے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ، گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور عوام کو اس عذاب سے فی الفور نجات دلائی جائے۔

9/28/2024 10:23:27 AM