Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سال 2014ء پاکستان کیلئے سخت، کٹھن اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ الطاف حسین


سال 2014ء پاکستان کیلئے سخت، کٹھن اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/29/2013
سال 2014ء پاکستان کیلئے سخت، کٹھن اور مشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کا سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ الطاف حسین
حکمرانوں اور تمام مقتدر قوتوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ملک کی بقاء، سلامتی اور فلاح کیلئے جو بھی فیصلے کرنے ہوں کرلیں اور جتنی جلدی ممکن ہو ان پر عمل درآمد کرلیا جائے 
فیصلوں اور ان پر عمل درآمد میں تاخیر ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے
ملکی اور بین الاقوامی قوتوں کی فوری اور دور رس پالیسیوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد میں قوم، ملک کے اکابرین، حکمرانوں اور در پردہ کام کرنے والی طاقتوں کو اپنے تجزیہ سے آگاہ کرنا اپنا قومی فرض سمجھتا ہوں 
میں نے حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد جو نتیجہ اخذ کیا اسے پوری نیک نیتی کے ساتھ ملک کے عوام، حکمرانوں اور مقتدر قوتوں کے سامنے پیش کردیا ہے 
اب یہ حکمرانوں اور مقتدر قوتوں پر منحصر ہے کہ وہ ملک کو تباہی کی جانب لے جانا چاہتی ہیں یا بہتری اور استحکام کی جانب
لندن۔۔۔۔29دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سال 2014ء پاکستان کے لئے سخت، کٹھن اورمشکل ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کاسال بھی ثابت ہوسکتاہے لہٰذامیں ملک کے حکمرانوں اورتمام مقتدرقوتوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے ملک کی بقاء، سلامتی اورفلاح کیلئے جوبھی فیصلے کرنے ہوں کرلیں اور جتنی جلدی ممکن ہو ان پر عمل درآمدکرلیاجائے۔ فیصلوں اوران پرعمل درآمد میں تاخیر ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ملک کے نظم ونسق کوچلانے والی تمام ظاہری اوردرپردہ طاقتوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نئے سال 2014ء کی آمدپر خلوصِ دل کے ساتھ دعاگو ہوں کہ یہ نیا سال وطن عزیز کیلئے مبارک اورنیک شگون ثابت ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں وطن عزیزکیلئے ہمہ وقت دعاگو ہوں لیکن ملکی اوربین الاقوامی قوتوں کی فوری اوردوررس پالیسیوں اور اقدامات کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لینے کے بعد میں قوم، ملک کے اکابرین ، حکمرانوں اور درپردہ کام کرنے والی طاقتوں کواپنے اس تجزیہ سے آگاہ کرنا اپنا قومی فرض سمجھتاہوں کہ سال 2014ء پاکستان کیلئے انتہائی کٹھن اوردشوار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ میک اور بریک کاسال بھی ثابت ہوسکتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کے نظم ونسق کوچلانے والی تمام ظاہری اوردرپردہ قوتوں سے میری پرخلوص اور دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں کودہرانے کے بجائے ملک کی فلاح، بقاء، سلامتی اوربہتری کیلئے جوبھی فیصلے کرنے ہوں ان پر جتنی جلدممکن ہو عملدرآمدکرلیں۔انہوں نے کہاکہ ملکی بقاء وسلامتی کیلئے فیصلوں کافوری کرنا ملک کیلئے ناگریزہے کیونکہ ملک اب ان فیصلوں پر عمل درآمدمیں کسی تاخیر کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے حالات کا تجزیہ کرنے کے بعدجونتیجہ اخذ کیااسے پوری نیک نیتی کے ساتھ سالِ نو کے آغاز سے پہلے ہی ملک کے عوام ، حکمرانوں اورمقتدرقوتوں کے سامنے پیش کردیاہے ۔ اب یہ حکمرانوں اور مقتدر قوتوں پر منحصر ہے کہ وہ اس پر عمل درآمدکرتے ہیں یا نہیں اوروہ ملک کو تباہی کی جانب لے جاناچاہتی ہیں یا بہتری، اچھائی اوراستحکام کی جانب ۔ 

9/28/2024 10:24:21 AM