Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بروز اتوار مورخہ5جنوری 2014کو باغ جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجائے گا


متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بروز اتوار مورخہ5جنوری 2014کو باغ جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا
 Posted on: 12/30/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بروز اتوار مورخہ5جنوری 2014کو باغ جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجائے گا
جلسہ عام سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین اہم خطاب فرمائیں گے
جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی گئیں ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا حق پرست ارکان اسمبلی و دیگر کے ہمراہ جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہ
رابطہ کمیٹی نے جلسہ گاہ میں اسٹیج اور شعبہ جات کے کیمپوں کی جگہ کا تعین کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت بروز اتوارمورخہ 5جنوری 2014کو کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیاجائے گا جس سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ٹیلی فون کے ذریعے انتہائی فکر انگیز خطاب فرمائیں گے ۔ جلسہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان پارلیمنٹرین،ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات ، سیکٹر و یونٹس کمیٹیوں کے ارکان، کارکنان، ڈاکٹر، وکلاء، انجینئرز، دانشور، شعراء کرام، تاجر برادری، صنعت کار، مختلف سماجی تنظیمیں شہر بھر کے عوام جس میں خواتین، بزرگ ، معصوم بچے شریک ہونگے۔ جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان ، سید امین الحق اور خالد سلطان نے حق پرست ارکان اسمبلی کے ہمراہ جلسہ گاہ کا تفصیلی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی، شعبہ اطلاعات ، نیوز کمیٹی ، ویڈیو کمیٹی ، فوٹو کمیٹی ، سوشل میڈیا ، میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ جات و ونگز اور مقامی سیکٹر کے ذمہ دار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جلسہ عاہ میں استیج ، میڈیا کے نمائندگان ، سوشل میڈیا ، میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے کیمپوں کی جگہ کا تعین کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ایم کیوایم کے تحت جلسہ عام کے اعلان کے بعد سے ہی ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان میں زبردست جوش و خروش پایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اتوار کو باغ جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیں کہ وہ کل بھی ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

1/2/2025 7:45:14 AM