Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماڑی پور کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورایک خاتون ،انکے شوہراوردوکم سن بیٹوں سمیت چارافرادکا وحشیانہ قتل کاواقعہ انتہائی سفاکانہ اوربھیانک ہے۔ رابطہ کمیٹی


ماڑی پور کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورایک خاتون ،انکے شوہراوردوکم سن بیٹوں سمیت چارافرادکا وحشیانہ قتل کاواقعہ انتہائی سفاکانہ اوربھیانک ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/30/2013
ماڑی پور کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورایک خاتون ،انکے شوہراوردوکم سن بیٹوں سمیت چارافرادکا وحشیانہ قتل کاواقعہ انتہائی سفاکانہ اوربھیانک ہے۔ رابطہ کمیٹی
اجتماعی زیادتی کے بعد حاملہ منیزہ کے پیٹ میں گولی ماری گئی جس سے اس کا بچہ پیٹ میں ہی ہلاک ہو گیا 
قتل اور زیادتی کے اس لرزہ خیز واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے ،واقعہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔صدرممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پرذورمطالبہ
یہ لرزہ خیز واقعہ وحشت وبربریت اورسفاکیت کا ایسا گھناؤنا واقعہ ہے جسکی مذمت کیلئے الفاظ ملنامشکل ہیں 
یہ کیسا ٹارگٹڈ آپریشن ہے کہ لیاری گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردمعصوم وبے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ،معصوم ماؤں بہنوں کی عزتوں کوتاراج کررہے ہیں لیکن ان درندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے اورعام شہریوں پر ساراذورچلایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔30 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ماڑی پور کے علاقے میں لیاری گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کی دو خواتین کی اجتماعی عصمت دری اورایک خاتون ،انکے شوہراوردوکم سن بیٹوں سمیت چارافرادکے وحشیانہ قتل اورزیادتی کے انتہائی سفاکانہ اوربھیانک واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورصدرممنون حسین، وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پرذورمطالبہ کیاہے کہ قتل اور زیادتی کے واقعہ کافوری نوٹس لیاجائے اوراس میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہفتہ کی شب لیاری گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردوں نے ماڑی پورعلاقے میں ایک گھرپر حملہ کیا اورگھرکی خواتین اوربچوں سمیت پوری فیملی کوگن پوائنٹ پر اغواکرلیاجن میں34سالہ خاتون شاذیہ ، انکے شوہر مظفربیگ،انکی تین بیٹیاں 17سالہ منیزہ ، 13سالہ اقراء ، 12سالہ کرن، دو بیٹے 14سالہ عمران، 10 سالہ عبدالصمد اور ڈھائی سالہ سمیر شامل ہیں۔ درندہ صفت دہشت گرد انہیں اغواکرکے ہاکس بے کے علاقے میں لے گئے اوروہاں34سالہ شاذیہ اور انکی17سالہ بیٹی منیزہ کے ساتھ زیادتی کی جسکے بعد شاذیہ، انکے شوہرمظفربیگ اوردومعصوم بیٹوں 14سالہ عمران، 10 سالہ عبدالصمد کوبیدردی سے گولیاں مارکرشہیدکردیا جبکہ باقی بچے جان بچاکر وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوسکے مگر اس دوران منیزہ کے پیٹ میں گولی لگی اور حاملہ منیزہ کے بچے کا ماں کی پیٹ میں ہی انتقال ہو گیا اور منیزہ موت اور زندگی کشکمش میں مبتلا ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قتل اورزیادتی کایہ لرزہ خیز واقعہ وحشت وبربریت اورسفاکیت کا ایسا گھناؤنا واقعہ ہے جس کی مذمت کیلئے الفاظ ملنامشکل ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرکے عوام سوال کرتے ہیں کہ یہ کیسا ٹارگٹڈ آپریشن ہے کہ لیاری گینگ وارکے درندہ صفت دہشت گردمعصوم وبے گناہ انسانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ،معصوم ماؤں بہنوں کی عزتوں کوتاراج کررہے ہیں اور شہرمیں دندناتے پھررہے ہیں لیکن ان درندوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کے بجائے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے اورعام شہریوں پر ساراذورچلایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ ایک خاتون اوران کی بیٹی کی اجتماعی عصمت دری اورخاتون سمیت چارافرادکے سفاکانہ قتل کافوری نوٹس لیاجائے اوراس واقعہ میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورعبرتناک سزادی جائے ۔

9/28/2024 10:20:50 AM