Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماڑی پور کے علاقے میں لرزہ خیز واردات میں ملوث گینگ وار کے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فی الفور ایکشن کیا جائے، سلمان بلوچ


ماڑی پور کے علاقے میں لرزہ خیز واردات میں ملوث گینگ وار کے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فی الفور ایکشن کیا جائے، سلمان بلوچ
 Posted on: 12/30/2013
ماڑی پور کے علاقے میں لرزہ خیز واردات میں ملوث گینگ وار کے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فی الفور ایکشن کیا جائے، سلمان بلوچ
شہر میں روز سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں کی جارہی ہیں اور آئے دن سیاسی کارکن بے جرم و خطا گرفتار کئے جارہے ہیں 
گینگ وار کے خونی بھیڑیے دندناتے پھر رہے ہیں اور کل کی طرح آج بھی انہیں حکومت سندھ کی پشت پناہی اور حمایت حاصل ہے
کراچی پریس کلب میں حق پرست اراکین اسمبلی یوسف شاہوانی، کامران اختر اور محترمہ شازیہ جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیاہے کہ ماڑی پورکے علاقے میں لرزہ خیزواردات میں ملوث گینگ وارکے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فی الفورایکشن کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکرعبرتناک سزادی جائے۔یہ مطالبہ حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پیرکی شب حق پرست اراکین اسمبلی یوسف شاہوانی ،کامران اختر اورمحترمہ شازیہ جاویدکے ہمراہ کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔سلمان مجاہدبلوچ نے ماڑی پور کے علاقے کسٹم کالونی میں کی جانے والی لرزہ خیزواردات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب رات2بجے گینگ وارکے درندہ صفت قاتلوں اورانسان نما بھیڑیوں نے ایک ہی خاندان کی دوخواتین کی اجتماعی عصمت دری کے علاوہ 34سالہ خاتون شازیہ ،ان کے شوہرمظفربیگ اوردو کمسن ومعصوم بچوں 14 سالہ عمران اور 10 سالہ عبدالصمدکوانتہائی بے دردی سے گولیاں مارکرشہیدکردیا اورتین ماہ کی حاملہ17سالہ منیزہ جواپنی والدہ کے گھررہنے آئی ہوئی تھی انکی بھی اجتماعی آبروریزی کے بعدپیٹ میں گولی مارکران کے حمل ضیائع کردیاجواس وقت بھی مقامی ہسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔انہوں نے بتایاکہ منیزہ اسی حالت میں ڈھائی سالہ سمیرکوگودمیں اٹھاکر13سالہ اقراء اور12سالہ کرن کے ہمراہ وہاں سے بھاگ کراپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک انتہائی لرزہ خیز اوربھیانک واردات ہے جس کی مذمت کیلئے تمام الفاظ ناکافی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف توشہرمیں ایم کیوایم کے خلاف روزسیاسی مخالفت کی بنیاد پر کارروائیاں کی جارہی ہیں اورآئے دن ایم کیوایم کے کارکن بے جرم و خطا گرفتار کئے جارہے ہیں جنہیں من پسند بیانات حاصل کرنے کیلئے سرکاری عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کانشانہ بنایا جاتاہے اوردوسری طرف گینگ وارکے خونی بھیڑیے دندناتے پھررہے ہیں اورکل کی طرح آج بھی انہیں حکومت سندھ کی پشت پناہی اورحمایت حاصل ہے جوپہلے سے زیادہ نڈرہوکرشہر میں اس طرح کی وحشت وبربریت پھیلارہے ہیں اورروزبروزان کی جانب سے گھناؤنی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درندہ صفت عناصرمعصوم و بے گناہ بچوں،عورتوں اورمردوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،خواتین اوریہاں تک کہ حاملہ خواتین کی اجتماعی آبروریزی کررہے ہیں اور کسی کے کان پرجوں بھی رینگ رہی جبکہ دوسری جانب سب کازورصرف اورصرف بے گناہ ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام پرچلتادکھائی دے رہاہے۔سلمان مجاہدبلوچ نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان ،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ گینگ وار کے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فی الفورایکشن کیاجائے اورانہیں قانون کے کٹہرے میں لاکرقرارواقعی ا ورعبرتناک سزادی جائے۔

9/28/2024 10:20:03 AM