Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایکٹ 2013ء کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا ہے، فروغ نسیم


لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایکٹ 2013ء کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا ہے، فروغ نسیم
 Posted on: 12/30/2013
لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایکٹ 2013ء کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا ہے، فروغ نسیم
جمہوریت کی بقاء اور فروغ کیلئے پاکستان میں کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے جس کے بہت دور رَس اثرات ہونگے 
ایم کیوایم کا آج بھی یہ ہی مؤقف ہے کہ جب تک نئی مردم شماری نہ ہوجائے نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں
جو قومیں عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گی وہاں خلاء اور بحران پیدا ہوگا
کراچی ۔۔۔30، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایکٹ 2013 کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ اس حوالے سے جو بھی عدالت کا فیصلہ ہوگا وہ اسے من و عن تسلیم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ سید قائم علی شاہ صاحب ایسا ہی کریں گے۔ جناب فروغ نسیم نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور فروغ کیلئے پاکستان میں کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے جس کے بہت دور رَس اثرات ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانون سازی کرنا منتخب ایوانوں کا حق ہے اور اس کی تشریح کرنا عدالتوں کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی عدالتوں میں جاسکتی ہے یہ اس کا حق ہے اور ہم بھی جب یہ دیکھیں گے کہ کوئی قانون آئین سے متصادم ہے تو ہم بھی عدالتوں میں جانے کا حق محفوظ رکھیں گے۔ ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا کہ کسی کے مینڈیٹ چھیننے یا چوری کرنے کی کوششیں غیر آئینی عمل ہے اور ہم کسی کے بھی مینڈیٹ کو ہرگز نہیں چھیننے دیں گے بلکہ اس کے خلاف آواز بھی بلند کریں گے۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا آج بھی یہ ہی مؤقف ہے کہ جب تک نئی مردم شماری نہ ہوجائے نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کریں گی وہاں خلاء اور بحران پیدا ہوگا۔

1/2/2025 7:21:44 AM