Urdu News Archive
ایم کیوایم کے شہداء کی یادگار فوج اورآئی ایس آئی نے مسمار کرائی۔ الطاف حسین
|
|
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے مظلوم عوام اچھی طرح جان چکے ہیں کہ پاکستان کے فوجی جرنیلوں اورآئی ایس آئی نے 14، دسمبر کو یادگار شہداء مسمار کرائی،14، دسمبرکو سانحہ قصبہ علیگڑھ کرایا ، 16، دسمبرکو پاکستان دولخت کیا اور 16دسمبرکو ہی آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کے قتل عام کیا ہے
|
Read More
Posted on:
14 Dec 2019
|
تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف شہروںاوراوورسیزیونٹوں میں یوم شہدا منایا گیا
|
|
تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف شہروںاوراوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا۔ ریاستی جبر کے باعث کراچی، حیدرآباد ، نوابشاہ، میرپورخاص اوردیگرشہروںمیں گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف شہروںاوراوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا۔
|
Read More
Posted on:
10 Dec 2019
|
ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے۔الطاف حسین
|
|
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے اور مہاجروں سمیت تمام مظلوموںکے حقوق کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔ انہوںنے یہ بات ایم کیوایم اوورسیزساؤتھ افریقہ کے ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن چیپٹرز کے کارکنوں اورذمہ داروںسے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے ڈربن چیپٹرکی جانب سے منعقدکی گئی دعوت حلیم اورمحفل سماع کے انعقادپرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی خصوصاً ڈربن چیپٹر کے کارکنوںکوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے اور مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے
|
Read More
Posted on:
08 Dec 2019
|
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سماع کاانعقاد
|
|
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سماع کاانعقاد کیاگیا۔دعوت حلیم اور محفل سماع کاانعقادڈربن کے علاقے اوورپورٹ میں کیاگیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کے علاوہ بزرگوں ، خواتین اوربچوںکی بڑی تعدادشامل تھی۔محفل سماع میں شرکت کے لئے بیشترافراد اپنی پوری پوری فیملی کے ساتھ آئے تھے
|
Read More
Posted on:
07 Dec 2019
|
Urdu News Archive
|
|