Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ علی گڑھ کالونی قصبہ کالونی میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو فوج اورسرکاری ایجنسیوں کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ الطاف حسین


سانحہ علی گڑھ کالونی قصبہ کالونی میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو فوج اورسرکاری ایجنسیوں کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/14/2019
سانحہ علی گڑھ کالونی قصبہ کالونی میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کو
فوج اورسرکاری ایجنسیوں کی مکمل سرپرستی حاصل تھی۔ الطاف حسین
 سفاک دہشت گرد چھ گھنٹوں تک علی گڑھ اورقصبہ کالونی میں آگ اورخون کی ہولی کھیلتے رہے لیکن مظلوم مہاجروں کو
بچانے کے لئے فوج، رینجرز، پولیس، حکومت، انتظامیہ کوئی نہیں آیا
اس سانحہ میں تین سو سے زائد معصوم وبے گناہ مہاجر نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اوربچوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیا ، ہزاروں مہاجر زخمی ہوئے۔ سینکڑوں خاندانوں کی عمر بھرکی جمع پونجی جلا کر خاک کردی گئی
 تحریک کے کارکنان سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں ۔ الطاف حسین 
سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی کے شہدا کی ٣٣ویں برسی کے موقع پربیان۔ سانحہ کے تمام شہدا کوزبردست خراج عقیدت

لندن ۔۔۔  13  دسمبر2019 
 متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی 14 دسمبر 1986 کے شہداء کی 33 ویں برسی کے موقع پر سانحہ کے تمام شہدا کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر 1986 کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے جب جدید وخود کار ہتھیاروں سے مسلح درجنوں درندہ صفت دہشت گردوں نے کراچی کی مہاجر بستیوں علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی پر حملہ کرکے معصوم مہاجروں کا قتل عام کیا، سفاک دہشت گردوں نے گھروں کو آگ لگائی، لوٹ مار کی، معصوم مہاجر بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی، بستی کے معصوم مہاجروں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں، لوگوں کوپکڑ پکڑ کر ذبح کیا، انہیں جلتے ہوئے گھروں میں پھینک کرزندہ جلایا، قتل عام اور وحشت وبربریت کا یہ خونی کھیل چھ گھنٹوں تک جاری رہا۔ اس قتل عام میں تین سو سے زائد معصوم وبے گناہ مہاجر نوجوانوں، بزرگوں، عورتوں اوربچوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹ دیا گیا جبکہ ہزاروں مہاجر زخمی ہوئے۔ سینکڑوں خاندانوں کی عمر بھرکی جمع پونجی جلا کر خاک کردی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ علی گڑھ کالونی اورقصبہ کالونی میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کا قتل عام کرنے والے سفاک دہشت گردوں کوفوج اورسرکاری ایجنسیوں کی مکمل سرپرستی حاصل تھی جس کاثبوت یہ ہے کہ وہ سفاک دہشت گرد چھ گھنٹوں تک آک اورخون کی ہولی کھیلتے رہے، شہرمیں فوج بھی موجود تھی لیکن علی گڑھ اورقصبہ کالونی کے مظلوم مہاجروں کوبچانے کے لئے فوج، رینجرز، پولیس، حکومت، انتظامیہ کوئی نہیں آیا اور نہ ہی قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج 33گزرجانے کے باوجود سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی میں قتل عام کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ مہاجروں کے خلاف ہی فوجی آپریشن کیا گیا اورآج تک ریاستی آپریشن جاری ہے۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کامل یقین ہے کہ ہمارے معصوم وبے گناہ شہیدوں کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں اوران کے سرپرستوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا اورظلم وستم ڈھانے والے عبرتناک انجام سے دوچار ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیز یونٹوں میں موجود تحریک کے تمام کارکنوں سے کہا کہ وہ سانحہ علی گڑھ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں اورانہیں خراج عقیدت پیش کریں۔   


1/8/2025 7:44:28 PM