ایم کیوایم کے کارکن محمد کامران کے بڑے بھائی کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان ،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔11، دسمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے کارکن محمد کامران کے بڑے بھائی محمد مظہر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)
٭٭٭٭٭