Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        


 Posted on: 12/8/2019
ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے۔الطاف حسین
تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود مہاجروں سمیت تمام مظلوموںکے حقوق کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے
 وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم ذاتی مفاد،خودغرضی اورمصلحت کی چادراتارپھینکیں اورقوم کوغلامی سے نجات دلانے اورحقوق کے حصول کیلئے جدوجہدکوآگے بڑھائیں
 اگر اتحاداور جدوجہدکاعزم ہوتو اتحاد اورعزم وارادے کی طاقت سے بڑی بڑی دیواریں خس وخاشاک کی طرح بہہ جاتی ہیں 
ساؤتھ افریقہ کے ڈربن چیپٹرمیں ہونے والی محفل سماع نے پاکستان میں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقد کردہ محفل سماع کی یاد تازہ کردی
 امجدصابری شہید  کی گائی ہوئی قوالی آج ہرجگہ گائی جارہی ہے اوران کاپیغام حق زندہ ہے اور مقبول ہورہاہے ،
 ایم کیوایم اوورسیزساؤتھ افریقہ کے ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن چیپٹرز کے کارکنوں اورذمہ داروںسے فون پر خطاب 
 عوت حلیم اورمحفل سماع کے انعقادپرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی خصوصاً ڈربن چیپٹر کے کارکنوںکو
قائدتحریک الطاف حسین کازبردست مبارکباداورخراج تحسین 

لندن  …  6  دسمبر 2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے اور مہاجروں سمیت تمام مظلوموں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ انہوںنے یہ بات ایم کیوایم اوورسیزساؤتھ افریقہ کے ڈربن، جوہانسبرگ اورکیپ ٹاؤن چیپٹرز کے کارکنوں اورذمہ داروںسے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے ڈربن چیپٹرکی جانب سے منعقدکی گئی دعوت حلیم اورمحفل سماع کے انعقادپرایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی خصوصاً ڈربن چیپٹر کے کارکنوںکوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈربن چیپٹرنے دعوت حلیم اورمحفل سماع کا نہایت منظم اور شاندار پروگرام منعقدکرکے ثابت کردیا کہ تمام تر نامساعدحالات اور مصائب ومشکلات کے باوجود آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والے نہ صرف ساؤتھ افریقہ بلکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈربن چیپٹرمیں ہونے والی محفل سماع اوراس میں ایم کیوایم کے کارکنوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوںاورنوجوانوں کا جوش وخروش قابل دیدتھا جس نے پاکستان میں ایم کیوایم کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی محفل سماع کی یاد تازہ کردی ۔ اس کا کریڈٹ ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ ساتھ ڈربن چیپٹرکے گمنام کارکنوںکوخصوصی طورپرجاتاہے۔اس شاندارپروگرام پر پاکستان اورتمام اوورسیزیونٹوں نے بھی ساؤتھ افریقہ کے ساتھیوںکو خراج تحسین اور مبارکبادپیش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجردشمن قوتیں امجدصابری کوشہید کرکے سمجھ رہی تھیں کہ انہوںنے امن ومحبت اورحق پرستی کاپیغام کومٹادیاہے لیکن آج امجدصابری شہید  کی گائی ہوئی قوالی آج ہرجگہ گائی جارہی ہے اوران کاپیغام حق زندہ ہے اور مقبول ہورہاہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ امجد صابری شہید   کی قربانی کوقبول فرمائے اوران کے درجات بلند کرے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے انتخابات میں حصہ لے کراور مخلوط حکومتوں میں شامل ہوکربھی دیکھ لیا ، اس سے چندافرادکوتوفائدہ پہنچتاہے لیکن اجتماعی طورپر قوم کوفائدہ نہیں پہنچتا، ہم نے تہیہ کرلیاہے کہ اب ہمیں کسی بھی قیمت پر غلامی قبول نہیں ہے ،ہمیں اس غلامی سے مکمل طورپرنجات اورقوم کے حقوق چاہئیں۔ انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم ذاتی مفاد،خودغرضی اورمصلحت کی چادراتارپھینکیں اورقوم کوغلامی سے نجات دلانے اورحقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکوآگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرہم خودغرضی اورمفادپرستی کاشکارہوکراپنی اپنی ذات میں مگن ہوگئے تواس سے الطاف حسین کی ذات کانہیں بلکہ قوم کااجتماعی نقصان ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ تحریکوں کی جدوجہد کی راہ میںآزمائشیں، مصائب ومشکلات اورکٹھن حالات آتے ہیںلیکن آزمائشوں میں ثابت قدم رہنے والے اورمقصدکے حصول کے لئے قربانیاں دینے والے ہی تحریک کوکامیابی سے ہمکنارکرتے ہیں،ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوںکورائیگاں نہیں جانے دیناچاہیے اورنیک نیتی اورخلوص کے ساتھ اپنی جدوجہد کوجاری رکھنا چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرقوم میں اتحاد ہواورمقصد کے حصول کے لئے جدوجہدکاعزم ہوتو اتحاد اورعزم وارادے کی طاقت سے بڑی بڑی دیواریں خس وخاشاک کی طرح بہہ جاتی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوںپر زوردیاکہ وہ نئے ذمہ داروں کے ہاتھ مضبوط کریں اورآپس میں اتحادویکجہتی کے ساتھ تحریکی کام کوجاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست 2016ء کے بعد سے جو ساتھی ، اراکین رابطہ کمیٹی، مائیں، بہنیں، بزرگ اوریوتھ میرے ساتھ
 جڑے ہوئے ہیں اورثابت قدمی کے ساتھ تحریکی کام کررہے ہیں،میں انہیں سیلوٹ پیش کرتاہوں اوران کے لئے دل سے دعائیںکرتاہوں۔ 
٭٭٭٭٭



1/8/2025 7:36:39 PM