تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف شہروںاوراوورسیزیونٹوں میں یوم شہدا منایا گیا
ریاستی جبر کے باعث کراچی، حیدرآباد ، نوابشاہ، میرپورخاص اوردیگرشہروںمیں گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی
یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی، شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی ترانہ کااجرا ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام ڈربن، کیپ ٹاؤن اورجوہانسبرگ میں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے
اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیںبھی روشن کی گئیں
ایم کیوایم امریکہ اورکینیڈاکے زیراہتمام یوم شہدا کے اجتماعات 15دسمبر کوہوںگے
لندن۔۔۔11،دسمبر2019ئ
تحریک کے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایم کیوایم کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف شہروںاوراوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام یوم شہدا منایا گیا۔ ریاستی جبر کے باعث کراچی، حیدرآباد ، نوابشاہ، میرپورخاص اوردیگرشہروںمیں گھروں میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی گئی اورشہدا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔یوم شہدا کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا، اراکین رابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی،ارشدحسین،سفیان یوسف، منظوراحمد،ایم کیوایم یوکے کے سینٹرل آرگنائزر ہاشم اعظم، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان،چیپٹر کے ذمہ داروں ، کارکنوںاورخواتین نے شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی اورشہداء کوخراج عقیدت پیش کیاگیااوراس عز م کا اظہار کیاگیاکہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اورشہیدوں نے جس مقصد کے حصول کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کے لئے جدوجہدجاری رہے گی۔ اس موقع پر شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک خصوصی ترانہ بھی پیش کیاگیا۔
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام بھی یوم شہدا منایاگیا۔ اس سلسلے میں ڈربن، کیپ ٹاؤن اورجوہانسبرگ میں شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجتماعات منعقد کئے گئے اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیںبھی روشن کی گئیں۔اس موقع پر اس عزم کااظہارکیاگیاکہ شہدا کے مقدس لہو اوران کی قربانیوںکوفراموش نہیں کیاجائے گااوران کے مشن ومقصد کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ایم کیوایم امریکہ اورکینیڈاکے زیراہتمام یوم شہدا کے اجتماعات 15دسمبر کوہوںگے۔