Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی کو قائم کیاجائے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی وصوبائی حکومت سے کہاہے کہ آئین کی بالادستی ، قانون کی حکمرانی کو قائم کیاجائے اور آئین کی جن شقوں کی خلاف ورزی ہورہی ہے اسے روکاجائے یہ ہمارا مطالبہ بھی ہے ، انتبا اور وارننگ بھی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بازیابی کیلئے پریس کلب پر کئے جانے والے مظاہرے کو ٹریلر سمجھاجائے کیونکہ کل فلم بھی چل سکتی ہے ۔ آئین کی شق 4، 9، 10، 14کیلئے ہم احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور اس آئین کو عملی طور پر لیپٹ کر رکھ دیا گیا ہے آج ہم وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کارکنان کی بازیابی اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ 
Read More    Posted on: 17 Apr 2014
صدر، وزیراعظم ، چیف جسٹس اورآرمی چیف ایم کیو ایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوںاورماورائےعدالت ہلاکتوں کا نوٹس لیں۔ ایم کیو ایم برطانیہ
ایم کیو ایم برطانیہ کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش اور ارکین آرگنائزنگ کمیٹی نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تصدق حسین جیلانی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں۔ 
Read More    Posted on: 17 Apr 2014
متحدہ سوشل فورم کے مرکزی رکن سردار خان کی علالت پر الطاف حسین کااظہار تشویش
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے متحدہ سوشل فور م کے مرکزی رکن سردار خان کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 17 Apr 2014
کارکنان کی گرفتاریوں اورماورائےعدالت قتل کیخلاف ایم کیوایم کی اپیل پرکل بروزجمعہ ملک بھرمیں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروزجمعہ ملک بھرمیں پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنان کی فی الفوربازیابی،بغیرشناخت ونمبرپلیٹ ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوارسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اور ہمدردوں کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرکے ماورائے عدالت قتل کے انتہائی ظالمانہ واقعات کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل پرکل بروزجمعہ ملک بھرکے تمام پریس کلبوں کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان ،ہمدردعوام اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادہاتھوں میں احتجاجی بینرز،پلے کارڈتھام کرشرکت کریں گے ۔
Read More    Posted on: 17 Apr 2014
لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی پتھرائی ہوئی جبکہ شہید ہونے والے کارکنان کے لواحقین کی نم ناک آنکھوں نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑدیا
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام بغیرشناخت کی ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی اور بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کے خلاف جمعرات کی شام پریس کلب کے باہر زبردست پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ 

Read More    Posted on: 17 Apr 2014
"ایک روشن مثال" تحریر مقتدا منصور بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
"ایک روشن مثال" تحریر مقتدا منصور بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
Read More    Posted on: 17 Apr 2014
ایم کیوایم کے زیرا ہتمام 17اپریل جمعرات کو کراچی پریس کلب کے باہر سہ پہر 4بجے پرامن مظاہرہ کیا جائے گا
 متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام 17اپریل بروز جمعرات سہ پہر 4بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھر پور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔ مظاہرے میں بغیر نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں ، انہیں لاپتہ کئے جانے ، ماورائے عدالت قتل اورسرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایاجائے گا ۔
Read More    Posted on: 16 Apr 2014
ایم کیوایم کے زیراہتمام پنجاب بھر میں رکنیت سازی کا سلسلہ جاری ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزپنجاب کے ضلع گجرات ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤ الدین اور راجن پور میں رکنیت سازی کیمپس لگائے گئے جہاں ڈاکٹر ز، وکلاء ، انجینئرز ، اساتذہ ،طلبہ و طالبات ، کاروباری حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور رکنیت سازی فارم حاصل کرکے انہیں پُر کرکے جمع کرائے ۔
Read More    Posted on: 16 Apr 2014
آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے باوجود سادہ لباس اہلکار ایم کیوایم کے کارکنان کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر گرفتا رکررہے ہیں اور گرفتاریوں سے لاعلمی کااظہار کررہے ہیں ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل ، انہیں لاپتہ کئے جانے اور کراچی میں اردو بولنے والے پروفیشنلز کے بہیمانہ قتل کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہے کہ مذکورہ واقعات سے ثابت ہوچکا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے بجائے ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ 
Read More    Posted on: 16 Apr 2014
پولیس اور دیگراداروں نے ایم کیوایم کے مزید 11 کارکنان وہمدردوں کو گرفتارکرلیا
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنان اورہمدردوں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ 
Read More    Posted on: 16 Apr 2014

Urdu News Archive