Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کو اپنی ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ،کنور نویدجمیل


جناب الطاف حسین کو اپنی ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ،کنور نویدجمیل
 Posted on: 4/12/2015
جناب الطاف حسین کو اپنی ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ،کنور نویدجمیل
ہمیں فخر ہے کہ حق پرست مائیں بہنیں بھی اس انتخابی عمل میں ہمارے شانہ بشانہ ہیں
کچھ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے 2013ء کے انتخابات میں کراچی فتح کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا تھا
جماعت اسلامی ایک جانب ہمارے کیمپوں اور گاڑیوں پر حملے کررہی ہے ،دوسری جانب اسکے رہنماء ہم پر ہی الزامات لگا رہے ہیں
لیاقت آباد نزد دہلی اسکول میں منعقدہ بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے حق پرست امید وار برائے این اے 246کنور نوید جمیل کا خطاب
کراچی۔۔۔12اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے نامز د کردہ حق پرست امید وار برائے این اے 246کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ہم سب کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم صرف اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے لوگ ہیں ،ہم پر حملے کرکے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت آباد نزد دہلی اسکول میں منعقدہ بڑی عوامی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی خالد افتخار اور سید وقار حسین شاہ بھی موجود تھے۔کنورنوید جمیل نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ بہت سے لوگ اس سیٹ کو حاصل کرنے کے لئے جائز اور ناجائز طور پر سرتوڑ کوششیں کریں گے لیکن جناب الطاف حسین کو اپنی ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور بھائیوں پر بھر پور اعتماد ہے کہ وہ انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے اور این اے 246 پر حق پرست نمائندے کو بھاری تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ حق پرست مائیں بہنیں بھی اس انتخابی عمل میں ہمارے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور جس قوم کی مائیں بہنیں میدان میں نکل آئیں تو انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا؟۔کنور نوید نے کہا کہ حق پرست نمائندے کو جب جب مواقع میسر آئیں ہیں انہوں نے اس شہر کی خدمت کی ہے ،اس شہر کو بنایا،سنوارا اور نکھارا ہے انشاء اللہ ہم پھر عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے محنت کریں اور کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ مجھے جناب الطاف حسین نے آپکی خدمت کیلئے چنا ہے لہٰذا میں نہ اپنے قائد کو مایوس کرونگا اور نہ اس حلقے کی عوام کو مایوس کرونگا اورانشاء اللہ میرا زیادہ وقت ا ن ہی گلیوں میں گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے 2013ء کے انتخابات میں اتحاد کرکے بھر پور کوششیں کی کے کسی طرح کراچی کو فتح کرلیں لیکن سلام ہے شہر قائد کے عوام کو کہ انہوں نے طالبانی سوچ رکھنے والوں کو مسترد کردیا۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ کل جماعت اسلامی کی ریلی سے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا خواتین کو گالیاں دی گئیں اور ان پر بھی تشدد کیا گیا لیکن آج سراج الحق ٹی وی پہ آکر غلط بیانی کررہے ہیں جس پرانہیں شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف کراچی کے امن کی خاطر صبر کررہے ہیں،اپنی ریلیاں منسوخ کررہے ہیں اپنے کارکنان کو صبر کی تلقین کررہے ہیں اسلئے کہ ایسا کوئی عمل نہ ہو جس سے کوئی لڑائی جھگڑے کا ماحول پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ این اے 246میں تمام قومیتیں آباد ہیں جو جناب الطا ف حسین پر بھر پور اعتبار اور اعتماد کرتی ہیں یہی انکی محبت ہے۔آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کو اپنے گھروں سے نکلیں اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور سازشی عناصر کو ایک مرتبہ پھر بھاگنے پر مجبور کردیں۔
وڈیو 





More Pictures

1/20/2025 2:22:15 PM