Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین نے تاریخی جدوجہد سے مہاجرقوم کو عزت ہمت، شعور اور سراٹھا کر جینے کا سلیقہ دیا ہےاظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش


الطاف حسین نے تاریخی جدوجہد سے مہاجرقوم کو عزت ہمت، شعور اور سراٹھا کر جینے کا سلیقہ دیا ہےاظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش
 Posted on: 4/13/2015
الطاف حسین نے تاریخی جدوجہد سے مہاجرقوم کو عزت ہمت، شعور اور سراٹھا کر جینے کا سلیقہ دیا ہےاظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش
کراچی کے عوام 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنا جمہوری حق استعمال کر کے مخالفین کیضمانتیں ضبط کرادیں گے، اراکین رابطہ کمیٹی 
جماعت اسلامی سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم وزیاتیاں نہ کرتی اور ان کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالتی تو آج جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرور ت پیش نہ آتی،اراکین رابطہ کمیٹی
جہاد کے نام پر معصوم نوجوانوں کو مروانے والی جماعت اسلامی کراچی کے عوام سے کس منہ سے
ووٹ مانگ رہے ہیں اراکین رابطہ کمیٹی
لندن ۔۔13اپریل 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنی تاریخی جدوجہد میں مہاجرقوم کو نہ صرف عزت سے جینے کا سلیقہ دیا بلکہ انہیں ہمت،شعور ،اور حوصلہ بھی دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ جماعت اسلامی، متعدد بار حکومتوں کے مزے لیتی رہی مگر اس نے کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے عوام خصوصاً مہاجر قوم کے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے کچھ نہیں کیا انہیں نہ صرف تعصب کی نگاہ سے دیکھا بلکہ ان کے ساتھ غیرو ں جیسابرتاؤ بھی کیا۔ انہوں نے کہا اگر جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے عوام سے مخلص ہوتی اور ان کے حقو ق کیلئے جدوجہد کرتی تو آج جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم بنانے کی ضرور ت پیش نہ آتی۔انہوں نے کہا کہ عوام اچھی طرح سے واقف ہیں کہ تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر بھی جماعت اسلامی نے متار و ف کروایا اورمہاجر طلبہ تنظیم کو اسلحہ اورتشدد کے زریعے تعلیمی اداروں سے جبراً نکالا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ،بوسینا ، فلسطین ،چیجنیاسمیت دیگر مظلوموں کے نام پر بھتہ لینے والے اور جہاد کے نام پر معصوم نوجوانوں کو مروانے والے کس منہ سے کراچی کے عوام کے دکھ درد کی باتیں کررہے ہیں اور کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین اظہار احمد اور ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سندھ کے عوام کو شعوردے دیا ہے اور وہ اچھے اور برے کی تمیز کرنے لگے ہیں جس کا اظہار 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں اپنا جمہوری حق استعمال کر کے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے ۔

9/30/2024 4:29:59 PM