Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قبائلیوں سے ایم کیوایم کا زندگی بھر کا تعلق ہے ،کنور نوید جمیل


قبائلیوں سے ایم کیوایم کا زندگی بھر کا تعلق ہے ،کنور نوید جمیل
 Posted on: 4/12/2015
قبائلیوں سے ایم کیوایم کا زندگی بھر کا تعلق ہے ،کنور نوید جمیل
ایم کیوایم قبائلی علاقوں کے لوگوں کا نہ صرف دل سے احترام کرتی ہے بلکہ ان کے دکھ درد میں ہمیشہ شامل ہے، نامزد حق پرست امیدوار 
آپ لوگوں کی پریشانی اور مشکلات کوئی باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا بلکہ حق پرست قیادت ہی آپ کی پریشانی اور مسائل کو حل کریگی، کنور نوید جمیل 
پاکستان کی اشرافیا کی مثال اس طرح ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں میں سے ہیں جن کے پاس علم نہ ہو اور علاج کرتے پھریں،، عبدالوسیم، حق پرست رکن قومی اسمبلی 
قبائل کالونی میں کارنرمیٹنگ سے حلقہ این اے 246 سے نامزد حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل اور دیگر کا خطاب
تصاویر
کراچی :۔۔۔12؍اپریل2015ء
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدامیدوارکنورنویدجمیل نے فیڈرل بی ایریابلاک 11قبائل کالونی،شمیم اپارٹمنٹ بلاک نمبر 10، علی آباد پارک بلاک نمبر 8عزیزآباد میں بڑی کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں سے ایم کیوایم کازندگی بھرکاتعلق ہے ،ایم کیوایم قبائلی علاقوں کے لوگ کانہ صرف دل سے احترام کرتی ہے بلکہ ان کے دکھ دردمیں ہمیشہ شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کوجب بھی پریشانی ہوئی تو ایم کیوایم نے سب سے پہلے قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیااورایم کیوایم کے منتخب نمائندے ،ذمہ داران وکارکنان نے قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پران کی مددکے لئے پہنچے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں تمام مذاہب اور تمام قومیتوں کے لوگ ہیں جوایک دوسرے کی چادراورچاردیواری کا احترام کرتے ہیں، ایم کیوایم میں رابطہ کمیٹی کے دوارکان اورایک سینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف بھی پختون ہیں ۔ انہوں نے قبائل کالونی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قبائل کالونی کے عوام کوپانی اورسیوریج کے درپیش مسائل ہمارے سامنے ہیں ایم کیوایم انہیں ترجیحی بنیادوں پرحل کروائے گی۔کنور نوید جمیل نے کہا کہ آپ لوگوں کی پر یشانی اور مشکلات کوئی باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا بلکہ حق پرست قیادت ہی آپ کی پریشانی اور مسائل کو حل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتے ہیں کچھ مداری لوگ آجاتے ہیں اور کراچی کے سادہ لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہے اور کراچی کے عوام باشعورہیں وہ ان مداری لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ انشاء اللہ 23؍ اپریل کو حق پرست قیادت کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔حق پرست رکن قومی اسمبلی وسیم احمد نے کہا کہ کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھا گیا ہے چند ناعاقبت اندیش لوگ چاہتے ہیں کہ ہم الطاف حسین کو چھوڑ دیں مگر ایسا نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہا کہ ہم مر تو سکتے ہیں مگر الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں 1992ء میں 72بڑی مچھلیوں کے نام پر کراچی میں آپریشن شروع کیا مگر دنیا نے دیکھا کہ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم پر شب خون مارا گیا اور ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنان و ہمدردوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا،ہزاروں بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اشرافیا ا کی مثال اس طرح ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں میں ہیں جن کے پاس علم نہ ہو اور وہ لوگوں کی تکلیف کم کرنے کے بجائے بڑھاتے ہیں ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست قیادت نے گزشتہ بلدیاتی دور میں کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا ہے حق پرست سٹی ناظمین اور کونسلرز نے ماضی میں بے رنگ و نسل و زبان لوگوں کی خدمت کی ہے اورانہوں نے لیاری ، منوڑہ جزیڑہ ، جزیرہ صالح آباد ، جزیرہ بابابھٹ اوروہاں بھی پانی پہنچایا جہاں پاکستان بننے کے بعد سے اب تک میٹھا پانی نہیں پہنچایا گیا ۔آخرمیں انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ 23اپریل کوانتخابی نشان پتنگ پرمہرلگاکر قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدحق پرست امیدوارکوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔اس موقع پرحق پرست ارکان اسمبل قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم، علی رضا عابدی ، فیصل سبزواری ، افتخار احمد ، جمال احمد اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ 

9/30/2024 4:29:42 PM