Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کنورنویدجمیل اور سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات


کنورنویدجمیل اور سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات
 Posted on: 4/12/2015
کنورنویدجمیل اور سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے وفدکی ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات
ایم کیوایم کے وفدکی علامہ طالب جوہری سے حلقہ این اے 246پر ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کی حمایت اور دعاؤں کی درخواست
علامہ طالب جوہری نے اپنی برادری کی جانب سے حلقہ این اے246سے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل کومکمل حمایت کایقین دلایا
اوران کی کامیابی کے لئے دعائیں کیں
کراچی:۔۔۔ 12 اپریل 2015 ء
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے246کے ضمنی انتخاب کے لئے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے بین الاقوامی مذہبی اسکالروممتازعالم دین علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائشگاہ واقع انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریامیں ملاقات کی اور علامہ طالب جوہری کوقائدتحریک جناب الطا ف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ملاقات میں ایم کیوایم کے رہنماؤں نے علامہ طالب جوہری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کے نامزدامیدوارکی حمایت اور دعاؤں کی درخواست کی۔اس موقع پرعلامہ طالب جوہری نے ایم کیوایم کے وفدکاانتہائی والہانہ انداز میں استقبال کیااوراپنی اوراپنی برادری کی جانب سے حلقہ این اے246سے نامزدحق پرست امیدوارکنورنویدجمیل کومکمل حمایت کایقین دلایااورایم کیوایم کی کامیابی اورقائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمداوردیگراراکین بھی شامل تھے۔

12/21/2024 10:09:53 AM