Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد


این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک  اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد
 Posted on: 4/13/2015
این اے 246کی نشست پر ضمنی الیکشن کے سلسلے میں گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک 
اور دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد 
کارنر میٹنگو ں کے شرکاء سے نامزد امیدوار ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پر ست سینیٹر و اراکین و قومی اسمبلی نے خطاب کیا 
عوام کے مسائل باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا بلکہ حق پرست قیادت ہی حل کریگی، کنور نوید جمیل 
جب بھی الیکشن ہوتے ہیں کچھ مداری لوگ اورسیاسی بازیگر جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے کیلئے آجاتے ہیں ، خالد مقبول صدیقی 
ضمنی انتخاب میں عوام قائد تحریک کے نامزد امیدوار کو ایک مرتبہ پھر ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ، عارف خان 
کراچی :۔۔۔13؍اپریل2015ء
قومی اسمبلی کے حلقہ 246میں ضمنی انتخاب کیلئے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے نامزدامیدوارکنورنویدجمیل کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز فیڈرل بی بلاک نمبر 12 یوسی پارک گلبرگ ، فیڈرل بی ایریابلاک 11قبائل کالونی،شمیم اپارٹمنٹ بلاک نمبر 10، فیڈرل بی ایریا گوہر آباد ، رقیہ اسکوائر ، عزیز اسکوائر ،آغا خان کالونی ، موسیٰ کالونی ، علی آباد پارک بلاک نمبر 8عزیزآباداور انتخابی حلقے کے دیگر علاقوں میں بڑی کارنرمیٹنگیں منعقد ہوئیں جن میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں سے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد مقبول صدیقی، عارف خان ایڈووکیٹ ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، سینیٹر خوش بخت شجاعت ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ساجد احمد ،ریحان ہاشمی ،کشور زہرا،علی رضا عابدی ، شیخ صلاح الدین ،عبد الوسیم ،سفیان یوسف ،شیخ محبوب ،آصف حسنین ،شیرا زوحید، محمد حسین، عامر معین ، فیصل سبزواری ، ڈاکٹر صغیر احمد ، انور رضا ، جمال احمد، ندیم راضی ، نشا ضیاء ، وسیم قریشی ، خالد افتخار ، ریحان ظفر ، سلیم بندھانی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر نامزد امیدوار کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ارکان پارلیمنٹرین نے گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کیا اور انہیں حق پرست امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی اپیل کی ۔ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپنے خطاب میں نامزد امیدوار کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اورمنتخب عوامی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات کوئی باہر سے آنے والا حل نہیں کریگا بلکہ حق پرست قیادت ہی آپ کے مسائل کو حل کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتے ہیں کچھ مداری لوگ سیاسی بازیگر جھوٹے وعدے اور دعوے کرنے کیلئے آجاتے ہیں اور کراچی کے باشعور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب وہ وقت گزر گیا ہے اور کراچی کے عوام سیاسی مداریوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2013ء میں رکن قومی اسمبلی کے لئے الیکشن ہوا تھا اور اس الیکشن میں بھی حق پرست عوام نے ایک لاکھ 47ہزار ووٹ سے ایم کیو ایم کے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدوار کو کامیاب کروایا تھا اور ہم امید کرتے ہیں کہ 23؍ اپریل کے ضمنی انتخاب میں آپ لوگ قائد تحریک کے نامزد حق پرست امیدوار کو ایک مرتبہ پھر ریکارڈ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جن عناصر کی معاون و مدد گار ہے انہیں عوام کبھی قبول نہیں کریں گے اورحالات اور وقت ثابت کردیں گے کہ عوامی حمایت کا اصل سرچشمہ کس جماعت کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے مقابلے میں کھڑی ہونے والی نام نہاد جماعتوں کے اصل مقاصد سے عوام آگاہ ہیں اور الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے عوام ان جماعتوں کو مسترد کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔ انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 23اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں اور حق پرست امیدوار کنو رنوید جمیل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں

 

9/30/2024 4:29:13 PM