Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے عوام کے حقوق کی بات کو لسانیت اور تعصب کہہ کرہمیشہ اس کی مخالفت کرنیوالے کراچی کےدوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔وسیم اختر


کراچی کے عوام کے حقوق کی بات کو لسانیت اور تعصب کہہ کرہمیشہ اس کی مخالفت کرنیوالے کراچی کےدوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔وسیم اختر
 Posted on: 4/12/2015
کراچی کے عوام کے حقوق کی بات کو لسانیت اور تعصب کہہ کرہمیشہ اس کی مخالفت کرنیوالے کراچی کےدوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔وسیم اختر
جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں نے کراچی کے عوام کو غلام بنانے کیلئے کراچی دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے 
قائدتحریک الطاف حسین نے کراچی کے محروم عوام کومتحد کیااورانہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کی راہ دکھائی ۔ وسیم اختر
کراچی کے عوام اپنے دوستوں اوردشمنوں کواچھی طرح پہچانتے ہیں
کراچی دوستی کالبادہ اوڑھ کرسامنے آنے والے سیاسی بازیگراب کراچی کے باشعورعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے دورے کے موقع پرعوام سے گفتگو
کراچی ۔۔۔ 12 اپریل 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے انچارج وسیم اخترنے کہاہے کہ جن سیاسی ومذہبی جماعتوں نے کراچی کے عوام کے حقوق کی بات کو لسانیت اور تعصب کہہ کرہمیشہ اس کی مخالفت کی ہواورکراچی کے شہریوں کے خلاف بار بارآپریشن کے مطالبے کئے ہوں وہ کراچی اوراس کے شہریوں کے دوست کس طرح ہوسکتے ہیں۔انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے دورے کے موقع پرعوام سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وسیم اخترنے کہاکہ کراچی کے حق پر ست عوام کے حقوق کے لئے نہ توجماعت اسلامی نے کوئی آوازبلندکی اورنہ ہی کسی اورجماعت نے بلکہ تمام جماعتوں نے کراچی کے عوام کو غلام بنانے کیلئے کراچی دشمن قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے جبکہ قائدتحریک الطاف حسین نے کراچی کے محروم عوام کومتحد کیااورانہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنااورلڑناسکھایا، انہیں عزت کے ساتھ جینے کی راہ دکھائی ۔ وسیم اخترنے کہاکہ کراچی کے عوام اپنے دوستوں اوردشمنوں کواچھی طرح پہچانتے ہیں اوراب کراچی دوستی کالبادہ اوڑھ کرسامنے آنے والے سیاسی بازیگراب کراچی کے باشعورعوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے۔ 

12/21/2024 10:29:27 AM