Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        
Urdu News Archive
بلدیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورپارکوں کی تباہی کا نوٹس لیاجائے ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد ، اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اوراپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری نے کراچی میں بلدیاتی نظام کے خاتمے کے بعد بلدیاتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور سابق حق پرست قیادت کے دور میں تعمیر کئے جانے والے پارکوں کی تباہی پر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Read More    Posted on: 31 Jul 2013
فخر الدین جی ابراہیم کا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دینا اچھا اقدام ہے۔ رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فخرالدین جی ابراہیم کا چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دینا ایک اچھا اقدام ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 31 Jul 2013
ایم کیوایم نے ضمنی انتخابات 2013کیلئے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں اور سندھ اسمبلی کی بھی تین نشستوں پر امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا
متحدہ قومی موومنٹ نے ضمنی انتخابات 2013ء کے لئے قومی اسمبلی کی 3نشستوں اور سندھ اسمبلی کی بھی تین نشستوں پر حق پرست امیدواران کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے254کورنگی کی نشست پر حق پرست امیدوار علی راشد ، این اے 235سانگھڑ کی نشست پر حق پرست امیدوار دیوداس اور این اے 237ٹھٹھہ ، سجاول کی نشست پر حق پرست امیدوار ڈاکٹر دلدار خاصخیلیکو نامزد کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی پی ایس 103نارتھ ناظم آباد کی نشست پر حق پرست امیدوار عبد الرؤف صدیقی ، پی ایس 95اورنگی کی نشست پر حق پرست امیدوار محمد حسین اور پی ایس 64میر پور خاص سٹی کی نشست پر حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کو نامزد کیا ہے ۔ 
Read More    Posted on: 31 Jul 2013
صدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکبادصدرپاکستان منتخب ہونے پر ممنون حسین کوقائد تحریک الطاف حسین کی مبارکباد
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صدارتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جناب ممنون حسین کو بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہونے پر اپنی ، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدرپاکستان ،قومی یکجہتی کے فروغ، جمہوریت کے استحکام، صوبوں کے درمیان بہترتعلقات کے قیام،معیشت کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمہ اور لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے اورملک بھر کے عوام کو انصاف فراہم کریں گے
Read More    Posted on: 30 Jul 2013
پرامن اورجمہوری ماحول میں صدارتی انتخاب کے انعقادپر صدرمملکت آصف علی زرداری کوایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پرامن اورجمہوری ماحول میں صدارتی انتخاب کے انعقادپراطمینان کااظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں خصوصاً صدرمملکت آصف علی زرداری کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ آئین وقانون کے تحت انتقال اقتدارکے سلسلے میں عام انتخابات کی طرح حالیہ صدارتی انتخابات کے انعقادکاسہراجہاں دیگر شخصیات اورقومی اداروں کے سرجاتاہے وہاں صدرآصف علی زرداری کوبھی جاتاہے۔
Read More    Posted on: 30 Jul 2013
لندن میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے الطاف حسین کے نام ہزاروں عید کارڈز موصول ہوئے
پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو ہزاروں کی تعداد میں عیدکارڈز موصول ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نام ہزاروں کی تعداد میں عید کارڈز موصول ہوئے ہیں۔ یہ عید کارڈز پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے بذریعہ پوسٹ ارسال کئے گئے ہیں ۔ عید کارڈز کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں
Read More    Posted on: 30 Jul 2013
پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کش ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملزکی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ادارے کے محنت کشوں کوگزشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اوراسے ملازمین کے ساتھ ظلم وزیادتی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اسٹیل ملزکے محنت کشوں کوتنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ
Read More    Posted on: 30 Jul 2013
رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان کی فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی دعوت افطار میں شرکت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اور عادل خان نے فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی دعوت افطار میں شرکت کی اور مغرب کی نمازامیرِ دعوت اسلامی اور معروف مذہبی رہنما الیاس قادری کی امامت میں ادا کی ۔ 
Read More    Posted on: 30 Jul 2013
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا بیان اطمینان بخش ہے۔ اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااوروفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدکے بیان کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے اطمینان بخش قراردیاہے ۔ اجلاس میں متفقہ طورپراس تجویزپراتفاق کیاگیا کہ مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم کے درمیان کسی بھی غلط فہمی کے ازالے کیلئے دونوں جانب سے تین تین افرادپر مشتمل کمیٹی بنادی جائے تاکہ غلط فہمیاں بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے طے کرلی جائیں اورکسی بھی قسم کی غلط فہمی کسی بڑی بدگمانی کاسبب نہ بن پائے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے
Read More    Posted on: 29 Jul 2013
شاکرشمس کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 188کے کارکن شاکر شمس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
Read More    Posted on: 29 Jul 2013

Urdu News Archive