Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی جامعات کو فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، چیئرمین و اراکین اے پی ایم ایس او


کراچی کی جامعات کو فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، چیئرمین و اراکین اے پی ایم ایس او
 Posted on: 8/15/2013
کراچی کی جامعات کو فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں، چیئرمین و اراکین اے پی ایم ایس او
جامعات کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہیں 
وزیراعظم پاکستان اور HECکراچی کی جامعات کے طلباء وطالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بچائیں 
کراچی:۔۔ 15؍ اگست 2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین و اراکین نے جامعہ کراچی اور جامعہ این ای ڈی میں شدید مالی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جا معا ت کی خصو صی گرا ئٹ کی عدم دستیابی کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیں ۔ ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے عوام پہلے ہی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ کراچی کی جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تک کے لئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے جامعات کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناء پر ذہنی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں شدید مالی بحران سے جہاں ملازمین مشکلات کا شکار ہیں وہیں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ اے پی ایم ایس او کے چیئرمین و اراکین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور HECسے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی جامعات کو درپیش مالی بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فی الفور خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ جامعات کے ملازمین کو ذہنی کوفت سے سے نکالا جائے بلکہ طلباء و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر ہونے سے بھی بچایا جائے ۔

12/26/2024 5:48:23 AM