سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی وزیراعلیٰ ہاؤس ملاقات
متحدہ آئین کے آرٹیکل140-Aکی روشنی میں مؤثراوربااختیارحکومتوں کاقیام چاہتی ہے،ایم کیوایم
کراچی: ۔۔۔15؍اگست2013ء
ایم کیوایم کے ترجمان کے مطابق سندھ میں بلدیاتی نظام حوالے سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بلدیاتی نظام کے قانون کامسودہ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مجوزہ نظام کی تجاویزپیش کی گئی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں ایم کیو ایم کے رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمدفاروق ستار،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفیصل سبزواری، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسیدسردار احمدجبکہ پیپلزپارٹی کے وفد میں سینئر صو بائی وزیر ووزیر تعلیم نثار کھوڑو، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور صوبائی وزیرقانون ڈاکٹر سکندر مندھروشامل تھے۔ ایم کیوایم کے وفد نے حکومتی وفدکوبتایاکہ ایم کیوایم ،سآئین کے آرٹیکل140-Aکی روشنی میں مؤثراوربااختیارحکومتوں کاقیام چاہتی ہے ۔ مذاکرات کا آئندہ دور17؍اگست کوہوگا۔