مسلح شخص کو قابو کرنے کی دلیرانہ کوشش کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان کو الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
زمرد خان نے اپنی جان پر کھیل کر مسلح شخص کو قابو کرنے کیلئے جس جرات و بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر زمرد خان کو جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے
اللہ تعالیٰ پوری قوم میں جرات و ہمت اور حب الوطنی کا ایسا ہی جذبہ پیدا کرے تاکہ سب ملکر جرات و بہادری کے ساتھ ملک کا دفاع کرسکیں۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔15 اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اسلام آبادمیں اپنی جان خطرے میں ڈال کر مسلح شخص کوقابو کرنے کرنے کی دلیرانہ کوشش کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی زمردخان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ زمردخان نے ملک کی عزت ووقار کی خاطر اپنی جان پر کھیل کرمسلح شخص کوقابوکرنے کیلئے جس جرات و بہادری اوردلیری کامظاہرہ کیاہے وہ ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے جس پر زمردخان کوجتناخراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم میں جرات وہمت اورحب الوطنی کاایسا ہی جذبہ پیداکرے تاکہ سب ملکر وطن عزیز کی سلامتی وبقاء کیلئے اتحاد ویکجہتی اورجرات وبہادری کے ساتھ ملک کادفاع کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ میں ایک مرتبہ پھرپوری قوم کی جانب سے زمردخان کوان کی جرات وبہادری پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔