ایم کیوایم بلا تفریق رنگ و نسل، زبان اور مذہب عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، محمد حسین
ایم کیوایم تمام مذاہب کا دل سے احترام کرتی ہے اور سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں
22اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر مہر لگا کر حق و سچ کا ساتھ دیں اور ایک نئی تاریخ رقم کریں
اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں حلقہ پی ایس 95 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی: ۔۔۔15؍اگست2013ء
کراچی میں ضمنی انتخابات کیلئے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس95سے متحدہ قومی موومنٹکے نامزدحق پرست امیدوارمحمدحسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلاتفریق رنگ ونسل ، زبان اورمذہب عوام کی بے لوث خدمت پریقین رکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن ورکنگ کمیٹی کے زیراہتمام مسیحی آبادی غازی آباد میں 22اگست کوہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرشعبہ اقلیتی امورکے جوائنٹ انچارج پطرس مسیح، رکن نویدملک کے علاوہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجودتھے۔اپنے خطاب میں محمدحسین نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جوملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ کرکے ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرناچاہتی ہے تاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے غریب ومتوسط طبقے کے افرادکوملک کے ایوانوں میں بھیج کرجاگیردارانہ نظام اورملک کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے اوریہی وجہ ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے سے خوف زدہ ہوکرایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین پرجھوٹے اوربے بنیادالزامات عائدکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم تمام مذاہب کادل سے احترام کرتی ہے اورسب کوبرابری کی بنیادپرحقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ 22اگست کوہونے والے ضمنی الیکشن میں انتخابی نشان’’پتنگ‘‘پرمہرلگاکرحق وسچ کاساتھ دیں اورایک نئی تاریخی رقم کریں۔کارنرمیٹنگ سے اقلیتی امورکے ذمہ دارن نے بھی مختصراًخطاب کیااورمسیحی برادری کوپاکستان66ویںیومِ آزادی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ حق پرست امیدوارکوووٹ دیکرکامیاب بنائیں۔اس موقع پر کارنر میٹنگ میں بڑی تعداد میں شریک غازی آباد کی مسیحی برادری نے متحدہ قومی موومنٹ کے نامزد امیدوار کو اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔