ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی: ۔۔۔15؍اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ملیر سیکٹر یونٹ 101کے کارکن مبین کے بھائی غیاث احمد ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 67-Cکے کارکن ساحل کے بھائی سمیر راشد اور نصیر آباد زون ڈسٹرکٹ تمبو کے زونل انچارج شہباز خان عمرانی کے بھائی نور ز خان عمرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ (آمین)